تازہ ترین

پیر، 15 مارچ، 2021

جمعیۃ علماء شہر کشن گنج نے آناً فاناً میں آگ زدہ گھر کی خبر گیری کی


 جمعیۃ علماء شہر کشن گنج نے آناً فاناً میں آگ زدہ گھر کی خبر گیری کی

کشن گنج ۱۵؍ مارچ (نامہ نگار) کشن گنج میں سلنڈر پھٹ کر آگ لگنے سے پانچ افراد جل کر جاں بحق ہوگئے، جمعیۃ علماء شہر کشن گنج یونٹ کی طرف سے آناً فاناً میں آگ زدہ گھر میں پہنچ کر راحت رسانی کا کام کیا گیا۔ جمعیۃ علماء شہر کشن گنج کے جنرل سکریٹری مولانا ابوسالک ندوی نے بروقت پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور حادثہ کے شکار ہوئے مرحومین کے لواحقین کے غم میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر جمعیۃ علماء ضلع کشن گنج کے جنرل سکریٹری مولانا خالد انور ، قاری مرشد، مولانا ہاشم، مولانا وصی اکبر وغیرہ نے آگ زدہ گھر کا دورہ کیا اور اہل خانہ کو مخلصانہ تعزیت پیش کی۔ جمعیۃ علماء کشن گنج کی طرف سے راحت رسانی، کھانے پینے اور تدفین کا انتظام بھی کیا گیا۔ واضح رہے کہ اچانک گیس سلنڈر کے پھٹنے سے کشن گنج کے ایک ہی گھر کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے اور پورے شہر میں سنسنی پھیل گئی۔ ایسے میں جمعیۃ علماء کشن گنج کی طرف سے فوری طور پر راحت رسانی اور تعزیت کے لیے پہنچنا واقعی حمیت انسانی کی کھلی دلیل ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad