چکھلی ضلع بلڈانہذ
ذوالقرنینین احمد
بتاریخ 15مارچ 2021گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر رحمت اللعالمین ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے سوامی نرسمہا نند سرسوتی کے ویڈوں وائرل ہورہے ہے اس ملعون شخص نے نبی ﷺ کے اسوہ حسنہ کے تعلق سے غلط تاریخ بیان کی ہے اور تمام دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے نبی کریم ﷺ تمام دنیا کیلئے رحمت بنا کر بھیجے گئے ہے۔ اس ملعون شخص کے یوٹیوب پر مختلف چینل ہے جس پر اسکی بہت ساری ویڈیوز ہے جس میں اسلام کے تعلق سے غلط باتیں پھیلائی جارہی ہے۔ اور نفرت کا بازار گرم کیا جارہا ہے ملک کے امن و امان کو برباد کرنے کی ساز کی جارہی ہے مسلمانوں کیلئے نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس اپنی ذات سے لے کر دنیا کی تمام چیزوں رشتوں سے مقدم و محترم ہے اس بنا پر گستاخ رسول ﷺ، نرسمہا نند سرسوتی کے خلاف رضا اکیڈمی چکھلی کی طرف سے پولس اسٹیشن میں مختلف دفعات کے تحت تحریری شکایت درج کی گئی ہے جس میں مجرم کو گرفتار کرکے فوراً کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں