دارالعلوم وقف دیوبند کا اہم اعلان :امتحان سالانہ کا انعقاد ۶شوال المکرم ۲۴۴۱ھ سے ہوگا
فوٹو۔(۱) دارالعلوم وقف دےوبند (۲)مولانا محمد سفیان قاسمی
دیوبند:9 مارچ(دانیال خان )
اےشیا کی عظےم دینی درسگاہ دارالعلوم وقف دیوبند کی انتظامیہ کی جانب سے زےر تعلیم طلبہ کے لئے اےک اہم اعلان جاری کر کہا گیا ہے کہ ادارہ کی وےب سائٹ سے جاری آن لائن تعلیمی نظام بہ عافیت مکمل ہو چکا ہے ،اس نظام کے اجراءکا مقصد طلبہ کے ضائع ہوتے تعلیمی سال کا تحفظ اور حتی الامکان تعلیمی حرج کا تدراک تھا ،اعلان مےں بتایا گیا ہے کہ سال رواں ۲۴-۱۴۴۱ھ کے لئے امتحان سالانہ کا انعقاد ۶شوال المکرم ۲۴۴۱ھ سے ہوگا ،اس لئے تمام قدیم طلبہ ۵شوال المکرم تک جامعہ مےں پہنچ جائےں اور سر پرست اجازت نامہ کو وےب سائٹ سے اپلوڈ کرنے کے بعد پر کراکر ساتھ لائےں ۔ادارہ کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی کے دستخت سے جاری اعلان مےں کہا گیا ہے کہ تعلیمی سال ۳۴۴۱ھ-۲۴۴۱ھ کے لئے از عربی دوم تا دورہ حدیث شریف جدید داخلے نہےں ہونگے ،البتہ درجہ اعدادیہ ،عربی اول ،شعبہ حفظ و تجوید (اردو حفص )مےں محدود داخلے لئے جائےں گے ۔مذکورہ درجات مےں جدید داخلوں کے لئے درخواست برائے شرکت امتحان ادارہ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے ،امےد وار طلبہ درخواست برائے شرکت امتحان کی تکمےل کرکے ۰۱شعبان المعظم ۲۴۴۱ھ تک ادارہ کی ای مےل پر ارسال کر دےںبعد منظوری تعلیمات حسب موقع امےدوار طلبہ کو امتحان تقرری کے لئے مرحلہ وار بلایا جائے گا ۔قبل از اطلاع مزکورہ درجات مےں جدید داخلے کے خواہش مند طلبہ ادارے کے لئے سفر نہ کرےں ۔اعلان مےں کہا گیا ہے کہ رواں دورہ حدیث مےں داخل طلبہ بعد تکمےل امتحان سالانہ حسب ضابطہ تکمےلات و تخصصات مین داخلہ کے مجاز ہوں گے ۔دونوں سال کے امےد وار طلبہ کا نظام امتحان مشترکہ طور پر انجام پائے گا۔
ٹیچر کالونی مےں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
فوٹو۔ جانچ کرتے ہوئے ڈاکٹر
دیوبند:9 مارچ(دانیال خان )
جی ٹی روڑ پر واقع ٹیچر کالونی مےں ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد آر اےنڈ آر اسکن اےنڈ ہےرکلےنک کی جانب سے کیا گیا۔ کیمپ میں تقریبا 437 مریضوں کی جانچ کرکے مفت دوائیں تقسیم کی گئیں،کیمپ کا افتتاح ڈاکٹر اےم واسف نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ اس موقع پرڈاکٹر آر آر سنگھ اور ڈاکٹر اےم واسف نے کہا کہ عوامی خدمت سب سے بڑی خدمت ہے۔ انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کی بیماریوں کے بارے میں لوگوں کو عام زبان میں معلومات کے اقدامات کو اچھی طرح سمجھانے کی ضرورت ہے، بیماریوں کو ختم کرنے کے لئے تمام لوگوں کو مل کر مشترکہ طور پر کوشش کرنی ہوگی، ہمیں امید ہے کہ پہلے مرحلہ میں ہی سب بیدار ہوجائیں گے۔ مستقبل مےں بھی کلےنک کی جانب سے وقت وقت پرمختلف علاقوں مےں فری میڈیکل کیمپ کا انعقادکیا جاتا رہے گا ۔اس دوران مکےش ،پنکج ،شےوم ،اوم ویر اور آشو وغیرہ موجود تھے ۔
گندگی کی وجہ سے طلبہ و طالبات کے علاوہ عام لوگوں کا گزرنا بھی مشکل
دیوبند:9 مارچ(دانیال خان )
دےہی علاقوں مےں صفائی مہم مذاق بن کر رہ گئی ہے ،گاو ¿ں بچیٹی مےں تو صفائی مشن مکمل طور پر فےل ثابت ہو گیا ہے ۔مےن سڑک اور اسکول کے سامنے پڑی گندگی کی وجہ سے طلبہ و طالبات کے علاوہ عام لوگوں کا گزرنا بھی مشکل ہو گیا ہے ،بلاک افسران کو شکایت درج کرانے کے باوجود بھی صفائی نظام کا برا حال ہے ،واضح ہو کہ دےہی علاقوں کی پنچایتوں مےں صفائی ملازمےن کی تقرری کی گئی ہے جنہےں حکومت کی جانب سے ہر ماہ موٹی تنخواہ ملتی ہے مگر صفائی ملازم صفائی کے نام پر خانہ پوری کر رہے ہےں جس کے نتیجہ مےں گاو ¿ں کی سڑکوں پر گندگی کا امبار لگا ہوا ہے ۔گاو ¿ں کے لوگوں نے بلاک افسران سے گاو ¿ں مےں فوری طور پر صفائی کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر انکے مطالبہ پر توجہ نہےں دی گئی تو وہ تحریک چلانے پر مجبور ہونگے


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں