تازہ ترین

بدھ، 10 مارچ، 2021

ملک میں اڑیسہ حکومت صحافیوں کے فلاحی اسکیمات کو روبہ عمل لانے میں سرفہرست

ملک میں اڑیسہ حکومت صحافیوں کے فلاحی اسکیمات کو روبہ عمل لانے میں سرفہرست


تلنگانہ میں صحافیوں کیلئے امکنہ پٹہ جات فراہم کرنے کا وعدہ ایک سیاسی انتخابی حربہ تونہیں : رفیق شاہی 

نظام آباد:9؍ مارچ ( ای میل )ملک بھر میں صحافیوں کے فلاحی اسکیمات کو روبہ عمل میں لانے میں اڑیسہ حکومت کا شمار سرفہرست میں ہوتا ہے جبکہ حکومت تلنگانہ کا نام آخری مقام پر آتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ ضلع نظام آباد (نظام آباد و کاماریڈی ) کے سرکردہ سینئر جرنلسٹ و ایڈیٹر انچیف ہفتہ وار ’’ للکار ‘‘ نظام آباد رفیق شاہی نے اپنے جاریہ ایک صحافتی اعلامیہ میں کیا اور بتایا کہ ریاست اڑیسہ کے وزیر اعلیٰ نوین پھاٹک کی جانب سے 25؍فروری کو اڑیسہ سے وابستہ تمام صحافیوں کیلئے جاریہ سال سے کئی نئے سوغات دینے کی بارش کا اعلان کیا جن میں کسی ریاستی صحافی کی کسی حادثہ میں یا پھر طویل علالت کے باعث موت واقع ہوجانے کی صورت میں اس کے ورثہ کو 4لاکھ روپئے کی مالی امداد فراہم کرنے علاوہ اس کے لڑکے ؍ لڑکی کی جاریہ تعلیم کیلئے ہر ماہ کے دوران اپر پرائمری اسکول کیلئے (1500 ) روپئے اور ہائی اسکول کیلئے (2500 ) روپئے اس طرح کسی بھی صحافی کے رہائشی مکان کی تعمیر کیلئے 25 لاکھ روپئے (2) وہیلر سواری کی خریدی کیلئے 50 ہزار روپئے اور فی کس صحافی کی زندگی بیمہ اسکیم کے تحت 2لاکھ روپئے شامل ہیں ۔ موصوف نے مزید کہا کہ ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر رائو اگر حکومت اڑیسہ کے اس نئے اقدام کی تقلید کرتے ہوئے تلنگانہ ریاستی صحافیوں کیلئے بھی ایسے ہی نئے فلاحی مراعات دینے کا جاریہ سال 2؍ جون کو ’’ یوم تاسیس تلنگانہ ‘‘ جشن کی 8 ویں سالگرہ کے موقع پر اعلان کرے تو ریاستی صحافیوں کیلئے وہ دن حکومت تلنگانہ کا ایک سنہرا و انمول تحفہ سمجھا جائیگا۔ انہوں نے 7؍ مارچ کو جل وہار ( نیکلس روڈ ) حیدرآباد پر منعقدہ ایک پرُ اثر صحافتی اجلاس میں کے ٹی راما رائو ریاستی وزیر آئی ٹی و بلدی نظم و نسق کی جانب سے آئندہ سال 2022ء تک ریاست تلنگانہ سے وابستہ تمام صحافیوں کیلئے امکنہ پٹہ جات فراہم کرنے کے وعدہ کو ایک سیاسی انتخابی حربہ پر مبنی اعلان قرار دیا اور بتایا کہ برسراقتدار ریاستی ٹی آرایس حکومت گذشتہ 17 سال سے ریاستی صحافیوں کی مختلف فلاحی اسکیمات جیسے ڈبل بیڈ روم اور ہر صحافی کو ہر ماہ وظیفہ دینے میں بالکل ناکام ثابت ہورہی ہے اس کا فوراً ازالہ ہونا لازمی ہے ورنہ وہ دن دور نہیں جب ریاستی صحافیو ں میں موجودہ حکومت تلنگانہ کے خلاف احتجا ج کرنے پر مجبور ہونا پڑیگا۔ جس کی ساری ذمہ داری کے سی آر حکومت پر عائد ہونگی ۔ 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad