تازہ ترین

جمعرات، 11 مارچ، 2021

یو پی سنی سےنٹرل وقف بورڈ کا چیئر مین منتخب ہونے پرزفر احمد فاروقی کو مبارکباد کا سلسلہ جاری


مولانا عبداللہ ابن قمر الحسنی
زفر احمد فاروقی کو مبارکباد کا سلسلہ جاری


دیوبند10مارچ (دانیال خان)
 یو پی سنی سےنٹرل وقف بورڈ کا مسلسل چوتی مرتبہ چےئر مےن منتخب ہونے پر علاقہ مےں خوشی کا ماحول بنا ہوا ہے اور علماءدےوبند و دانشوران زفر احمد فاروقی کوبذریعہ فون مبارکبادپےش کر رہے ہےں ۔پرےس کو جاری اپنے بیان مےں کل ہند رابطہ مساجد کے قومی جنرل سےکٹری مولانا عبداللہ ابن قمر الحسنی نے زفر احمد فاروقی کو مسلسل چوتھی مرتبہ چےئر مےن منتخب ہونے پر مبارکباد پےش کرتے ہوئے کہا کہ زفر فاروقی ایک متحرک اور فعال شخصیت کے مالک ہیں ، وقف بورڈ نے ان کے دور چیرمینی میں بہت نام اور اعتبار حاصل کیا ہے ، موجودہ انتخابی عمل میں پھر سے ان کا منتخب ہوناخوشی ومسرت کا پیغام دیتا ہے،مولانا عبداللہ ابن قمر الحسنی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زفر احمد فاروقی وقف کے مسائل کو بخوبی سمجھتے ہےں اور تمام مسائل سے بخوبی آگاہ ہےں ،وقف بورڈ کی حفاظت اورمقبوضہ وقف املاک کی بازیابی کے لیے بھی ان کی کوششیں نہایت قابل قدر ہیں،انہوں نے کہا کہ اوقاف ، اللہ کی ملکیت ہوتے ہیں ، اور جو اوقاف کی دیکھ ریکھ کا ذمہ دار اعلیٰ ہو ،وہ اللہ کی ملکیت کا امین ہوتاہے، اسے اس معاملے میں اللہ سے بہت ڈرنا چاہئے اور ہمیشہ آخرت کی جواب دہی کے احساس کے تحت کام کرنا چاہیے ، یہ احساس کام مےں شفافیت بھی پیدا کرتا ہے اور عوام میں مقبولیت کا بھی ضامن ہے،انہوں نے امےد ظاہر کی کہ زفر فاروقی چونکہ وقف بورڈ کے مسائل سے بخوبی واقف ہےں اس لئے مسائل کے حل احسن طریقہ سے پورے ہونگے ۔

یوم خواتین کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد
فوٹو۔ اعزاز حاصل کرنے والی خواتین


دیوبند10مارچ (دانیال خان)
ثقافتی و سماجی تنظےم پرےرنا کے زےر اہتمام یوم خواتین کے موقع پر اےک اعزازی تقریب کا انعقاد کر مختلف محکمات مےں غیر معمولی اعزاز و افتخار کے ساتھ نمایاں خدمات انجام دےنے والی خواتین کو اعزاز سے نوازا گیا ۔ٹیچر کالونی مےں منعقدہ پروگرام مےں شبھلےش شرما اور ڈولی گویل نے کہا کہ حکومت مشن شکتی مہم کے تحت خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جو کام کر رہی ہے اس کی جتنی بھی ستائش کی جائے وہ کم ہے ۔ سمےدھا شرما اور راکھی بہوترا نے کہا کہ اپنے اپنے مےدانوں مےں غیر معمولی اعزاز و افتخار کے ساتھ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کے اعزاز مےں پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ڈاکٹر اوشا دھےمان ،ممتا شرما اور کسم گپتا نے کہا کہ جب سماج مےں پنپنے والی جہےزجےسی لانت ختم ہو جائےگی تبھی والدےن لڑکی کی پےدائش پر خوش ہو پائےں گے ۔پروگرام مےں مختلف محکمات مےں نمایاں خدمات انجام دےنے کے اعتراف مےں خواتین ٹےچرز ،افسران اور وکلاءکو سرٹیفکےٹ دےکر اعزاز سے نوازا گیا ۔اس دوران سنتوش کامبوج ،للےتا پرجا پتی ،ساکشی سےنی،ارمےلا ٹھاکر ،دیا وتی ،کرن چوہان ،منورما ،پونم ،سےما ،سنتوش رانا اور بسنتی وغیرہ موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گولڈ و سلور مےڈل جےتنے والے طلبہ کا اسکول انتظامےہ کی جانب سے پر جوش استقبال
فوٹو۔ طلبہ کو مبارکباد دےتے ہوئے اسکول پرنسپل سےما شرما


دیوبند10مارچ (دانیال خان)
شہر کے دون وےلی پبلک اسکول مےں گولڈ و سلور مےڈل جےتنے والے طلبہ کا اسکول انتظامےہ کی جانب سے پر جوش استقبال کیا گیا ۔دےوبند کے عصری ادارہ دون وےلی پبلک اسکول کے طالب علم آیوشمان پنڈیر نے بلدےو سنگھ شوٹنگ اکےڈمی کے زےر اہتمام منعقدہ پری اسٹےٹ لےول زونل شوٹنگ چےمپینشپ مےں دےوبند ،کرنال ،بلند شہر اور مےرٹھ زون مےں رائفل شوٹنگ مےں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ مےڈل جبکہ دون وےلی پبلک اسکول کے ہی دوسرے طالب علم آرین تیاگی نے بہترین نشانہ بازی کر مےرٹھ زون مےں سلور اور دےوبند و کرناز زون مےں کانسہ کا تمغہ حاصل کر اسکول و والدےن کا نام روشن کیا ۔اس موقع پر دون وےلی پبلک اسکول کے چےئر مےن راج کشور نے دونوں طلبہ کو تحائف و سرٹی فکےٹ سے نوازا ۔ اس دوران اسکول کی پرنسپل سےما شرما ،ارچنا شرما اور جیوتسنا پنڈیر کے علاوہ اسکول کا جملہ اسٹاف موجود تھا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 تعلیم نسواں کے فروغ کی اشد ضرورت ہے:کنور برجےش سنگھ


فوٹو۔پروگرام مےں موجود لوگ
دیوبند10مارچ (دانیال خان)
عالمی یوم خواتین اور مہا شےو راتری کے موقع پر پرجا پتا برہم کماری اےشوریہوشو ودیالہ کی جانب سے اےک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ،جس مےں بےٹے اور بےٹی کے فرق کو ختم کرنے کا عہد لیا گیا ۔پروگرام مےں مہمان خصوصی کے طور پر سابق اےم پی راگھو لکھن پال شرما اور بی جے پی کے مقامی اےم اےل اے کنور برجےش سنگھ نے شرکت کی ۔پروگرام مےں خطاب کرتے ہوئے راگھو لکھن پال شرما نے کہا کہ بےٹی کو پال پوس کر بڑا کرنے والے والدےن بےٹی کو گھر کی دہلےز سے رخصت کرتے وقت اگر کچھ تحفہ دےتے ہےں تو اسے جہےز نہےں بلکہ اپنی اولاد سے تعلق اور محبت کی بنیاد پر کیا جانے والا فطری عمل کہا جا سکتا ہے لےکن موجودہ وقت مےں ان تحائف کی جو حالت بنا دی گئی ہے وہ بہت افسوس ناک ہے ۔برجےش سنگھ نے کہا کہ خواتین کسی بھی مےدان مےں مردوں سے پےچھے نہےں ہےں لےکن ابھی بھی خواتین مےں تعلیمی بےداری کی کمی ہے خواتین مےں تعلیمی شرح کے اضافہ پر سنجےدگی سے غور کرنے اور تعلیم نسواں کے فروغ کی اشد ضرورت ہے ۔اس دوران سنگیتا ،پنکی اور پارول نے بھی یوم خواتین کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔پروگرام مےں وےپن گرگ ،دےپک سنگھل ،اشوک گپتا ،ڈاکٹر ڈی کے جےن ،ڈاکٹر کانتا تیاگی،مدھو لےکا تنور ،ششی تیاگی ،لکی ورما،بھودت شرما،اروند کمار ،منےشا ،شےوانی ،انکر ،دےپک ،سنتوش ،شملا ،کملےش اور انیتا وغیرہ موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رنگ روغن کی دکان کا گلہ پھاڑ کرہزاروں روپے کی نقد رقم پر چور نے کیا ہاتھ صاف
دیوبند10مارچ (دانیال خان)
شہر کے محلہ سرائے مالیان مےں اےک چور نے رنگ روغن کی دکان کا گلہ پھاڑ کر اس مےں رکھی ہزاروں روپے کی نقد رقم کو چوری کر لیا ۔ متاثرہ دکاندار نے پولےس کو تحریر دےکر کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیل کے مطابق دےوبند کے نزدیکی گاو ¿ں لبکری کے رہنے والے بابر حیات کی محلہ سرائے مالیان مےں پےنٹس کی دکان ہے ،کسی ضروری کام سے بابر اپنی دکان سے کچھ دےر کے لئے باہر گیا تو اسی دوران دکان مےں گھسے اےک نوجوان نے وہاں رکھے گلے کو توڑکر اس مےں رکھے ہوئے74ہزار روپے چوری کر لئے ،سی سی ٹی وی مےں نوجوان گلے سے رقم چوری کرتا ہوا نظر آ رہا ہے ۔متاثرہ دکان دار نے پولےس کو تحریر دےکر نامعلوم چور سے رقم برآمد کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔پولےس نے تحریر کی بنیاد پر معاملہ کی جانچ شروع کر دی ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad