ملعون وسیم رضوی جن لوگوں کا مہرہ ہے انہیں لوگوں کے ہاتھوں دنیا میں بھی ذلیل ہوگا جمعیتہ علماء قدیم جالنہ کی پہلی تعارفی ومشاورتی نشست میں ذمہ داران کا اظہار خیال
جالنہ حافظ احمد کے زریعہ 14 فروری بروز سنیچر بتاریخ 13 مارچ 2021بعد نماز عشاء بمقام مسجد دعوت الحق نوتن وساہت قدیم جالنہ میں مجلس منتظمہ جمعیتہ علماء قدیم جالنہ کی پہلی تعارفی ومشاورتی نشست حضرت مولانا مفتی محمد فاروق صاحب جالنوی کی صدارت میں منعقد ہوئی نشست کا آغاز حافظ محمد اظہر صاحب کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا تعارفی بات میں مفتی سہیل احمد نائیگاوی جنرل سیکرٹری جمعیتہ علماء قدیم جالنہ نے تمام اراکین کا تعارف پیش کیا اور کہا کہ وسیم رضوی جیسے گستاخ کی ذلت کیلیے یہی ایک بات کافی ہے کہ ان کی زبان ان کےکارنامے خود ان کے نہیں ہوتے بلکہ ان کا پورا وجود دشمنان اسلام نے خریدا ہوا ہے وہ جب ان سے جو چاہتے ہیں کہلواتے ہیں کرواتے ہیں ایسے احمقوں کی رسوائی بھی انہیں کے خریدار آقاؤں کی طرف سے دنیا ہی میں آتی ہے اور آخرت میں بھی اللہ ان کو اور ان کے ہم خیالوں کو درد ناک سزاء دیگا ساتھ ہی استحکام جمیعۃ کے ضمن میں صدر جمعیت قدیم جالنہ مفتی فاروق صاحب نے فرمایا کہ ہم جمعیتہ علماء کے باضابطہ رکن ہے اور کسی بھی تنظیم اور جماعت کی جان اسکے کارکن ہوتے ہیں اس لیے ہم کو متحرک وفعال بننا ہوگا، ایکٹیو ممبر سےمتعلق بھی تفصیلات رکھی گئی میٹنگ کا تیسرا امر تھا گاؤں دیہات کی لسٹ اور ممبران میں اس کی تقسیم اس امر کے لیے تین رکنی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی مولانا مختار صاحب،وسیم بھائی چالی،سہیل احمد نائیگاوی ان کو ذمہ داری دی گئی کہ ایک ہفتے میں قدیم جالنہ سے لگ کر تمام گاؤں دیہات کی لسٹ تیار کریں اور ممبران میں اس کی تقسیم کریں،میٹنگ کا چوتھا امر تھا اراکین میں درس تربیت اس سلسلے میں اتفاق رائے سے یہ طے پایا کہ ہر پندرہ دن میں اراکین کے درمیان درس تربیت ہوگا،میٹنگ کاپانچواں امر تھا اصلاح معاشرہ کمیٹی اس سلسلے میں اتفاق رائے سے مولانا مختار صاحب،خازن جمعیتہ علماء قدیم کو اصلاح معاشرہ کمیٹی کا ناظم مقرر کیا گیا اور حافظ محمد زبیر صاحب فاروقی،نائب صدر کو سیکرٹری منتخب کیا گیا،اس میٹنگ میں شریک ذمہ داران یہ تھے،مفتی محمد فاروق صاحب،صدر،حافظ زبیر صاحب فاروقی،نائب صدر وسیم بھائی چالی،نائب صدر مفتی سہیل احمد نائیگاوی جنرل سیکرٹری مفتی محمد یوسف صاحب،سیکرٹری سردار خان،سیکرٹری مولانا مختار صاحب خازن،حافظ عمر صاحب رکن حافظ عبدالرحیم گھن ساونگی رکن حافظ اشفاق صاحب حافظ شکیل صاحب حافظ عبد العلیم صاحب رکن حافظ محمد اظہر صاحب سلیم بھائی،مرزا صادق،طالب بھائی،ضمیر بھائی اظہر بھائی اخیر میں حافظ محمد زبیر صاحب فاروقی،نائب صدر کی دعا پر نشست کا اختتام ہوا ایسی اطلاع مفتی سہیل احمد نائیگاوی جنرل سیکرٹری قدیم جالنہ نے دی ہے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں