وشو ہندو پریشد مےں شامل ہونے والے نئے ممبران کا پر جوش استقبال
فوٹو۔مےٹنگ مےں موجود کارکنان
دیوبند15مارچ (دانیال خان)
محلہ نےچل گڑھ مےں واقع قدیم شےو گایتری مندر مےں اےم مےٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس مےں وشو ہندو پریشد مےں شامل ہونے والے نئے ممبران کا پر جوش استقبال کیا گیا ۔منعقدہ مےٹنگ مےں خطاب کرتے ہوئے اکشے دھےمان نے کہا کہ ہندومذہب قدیم ترین مذاہب میں سے ایک ہے۔ اِس کی جڑیں قدیم ہندوستان کی تاریخی ویدی مذہب سے ملتی ہیں۔ مختلف عقائد اور روایات سے بھرپوراس مذہب کے ذیلی روایات و عقائد اور فرقوں کو اگر ایک سمجھا جائے تو ہندومت مسیحیت اور اِسلام کے بعد د ±نیا کا تیسرا بڑا مذہب ہے۔ ہندو مذہب کی اہم کتابوں میں چار وید، اپنیشداور بھگوت گیتا شامل ہیں۔وشو ہندو پریشد کے شہر سکرےٹری رودر مشرا نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی تنظےم وشو ہندو پریشد ہے جو ملک اور سماج کی بے لوس خدمات انجام دے رہی ہے ۔انہوں نے وشو ہندو پریشد مےں شامل ہونے والے نئے ممبران کا پر جوش استقبال کیا ۔ اس دوران دےپک سوم ،روی کانت ،سمےت ،آزاد ،وکرم ،دےپک اور آکاش رانا موجود تھے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں