ڈپٹی مئیر ادریس خان اور صدر ٹائون مجلس شکیل احمد سے استعفیٰ کامطالبہ
نظام آباد :14؍ مارچ ( پریس نوٹ)محمد عبدالعظیم بابا رکن عاملہ مجلس ٹائون کمیٹی نظام آباد نے میونسپل کارپوریشن کے بجٹ اجلاس میں شمبھونی گڑھی تاجرین کو برخواست کرنے کے سلسلہ میں قرار داد کی منظوری اور صرف اعلان پر ڈپٹی مئیر نظام آباد میونسپل کارپوریشن محمد ادریس خان اور نظام آباد ٹائون صدر مجلس شکیل احمد فاضل سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے صدر کل ہند مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی سے پرُ زور مطالبہ کیا کہ ان دونوں قائدین کو فوری برخواست کردیا جائے ۔ محمد عظیم بابا نے کہا کہ شمبھونی گڑھی کے غریب تاجرین کئی دہوں سے یہاں پر تجارت کررہے ہیں انہیں برخواست کرنے کی سازش کی جارہی ہے ایجنڈہ میں قرار داد شامل کئے بغیر صرف اعلان کے ذریعہ سبز باغ دکھاکر انہیں ہٹایا جارہا ہے جو مجلس اتحاد المسلمین کے اصولوں کیخلاف ہے ۔ محمد عبدالعظیم بابا نے اس سازش کیخلاف تمام مجلسی قائدین و کارکنان سے صدر کل ہند مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی سے شکایت کرنے کی اپیل کی ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں