کھوجہ کالونی Change of Land کیخلاف سید قیصر کی کمشنر بلدی نظم و نسق سے نمائندگی
مذہبی بنیاد پر اقدام اور چند لوگوں کو مختص کرنے کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ
نظام آباد:14؍مارچ( پریس نوٹ) نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے کھوجہ کالونی میں واقع بلدیہ اراضی کو غیر مجاز طور پر ( Change of Land ) کیا جارہا ہے جس کیخلاف تحقیقات عمل میں لاتے ہوئے سخت کارروائی کی جائے ۔ سید قیصر سابق معاون کارپوریٹر نے آج کمشنر و ڈائریکٹر آف میونسپل اڈمنسٹریشن ڈاکٹر این ستیہ نارائنا آئی اے ایس سے ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری شکایت حوالے کی ۔مسٹر ستیہ نارائنا نے Change of Land کو غیر قانونی بتاتے ہوئے اس سلسلہ میں ضلع کلکٹر نظام آباد کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے تحقیقات عمل میں لانے کی ہدایت دینے کا سید قیصر کو تیقن دیا ۔ سید قیصر نے اپنی یادداشت میں بتایا کہ 2019 ء میں جبکہ پارلیمانی انتخابات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا تھا اور الیکشن کوڈ نافذ تھا بلدیہ کا اجلاس منعقد کرتے ہوئے Change of Land کے سلسلہ میں قرار داد منظور کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ کھوجہ کالونی میں بلدیہ کی جملہ 2666 گز اراضی واقع ہے جو کھوجہ برادری کو مختص کی جارہی ہے جبکہ یہاں پر کھوجہ برادری کے 50تا 60 لوگ بستے ہیں جبکہ مسلم اقلیتی طبقہ کے افراد کثیر تعداد میں پائے جاتے ہیں مذہبی بنیاد پر Change of Land کو سید قیصر نے سراسر غلط قرار دیتے ہوئے سخت کارروائی پر زور دیا۔ انہوں نے کمشنر بلدی نظم و نسق سے مطالبہ کیا کہ Change of Land کی تحقیقات عمل میں لاتے ہوئے خاطیوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں