تازہ ترین

بدھ، 6 جنوری، 2021

جامعہ مفتاح العلوم جلال آباد (شاملی) کے شیخ الحدیث رضوان نسیم کئی دنوں کی علالت کے اپنے مالک حقیقی سے جا ملے!

 جامعہ مفتاح العلوم  جلال آباد (شاملی) کے شیخ الحدیث رضوان نسیم کئی دنوں کی علالت کے اپنے مالک حقیقی سے جا ملے!



انتہائی افسوس  کے ساتھ یہ  اطلاع دی جاتی ہے کہ میرے مشفق و مربی استاذ  حضرت مولانا رضوان نسیم صاحب قاسمی شیخ الحدیث  جامعہ مفتاح العلوم جلال آباد (شاملی)آج اس دار فانی کو کئی دنوں کی علالت کے بعد  الوادع کہہ گئے 


یہ اطلاع میرے لئے ایسی ہے  جیسے پاؤں تلے سےزمین کھینچ لی گئی ہو اور آسمان گر گیا ہو جنہوں نے ایک والد کی طرح میرے خیال رکھا اور ایک رہبر کی طرح ہمیشہ صراط مستقیم پر چلنا سکھا یا اور ایک قائد کی طرح ہمیشہ متحرک مجاز رکھا میں ان کے اندر ہر خوبی اور اچھائی دیکھتا تھا 


اور یقینا آج وہ وقت آگیا جب  علامہ رفیق احمد صاحب رحمتہ اللہ علیہ اس  دار فانی سے دار بقاء کی طرف منتقل ہوگئے تھے


 مدرسہ اور برادری تنزلی کی طرف چلی گئی تھی آج یقینا مفتاح العلوم جلال آباد نے ایک شیر دل بے باک لیڈر اور متحرک مزاج  وقت کے ولی کو کھو دیا ہے رب صمد کی بارگاہ میں دعاء گو ہوں کہ اللہ رحمتہ اللہ علیہ کی  مغفرت کے فیصلہ فرمائے اور درجات کو بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے  آمین احقر محمد ثاقب مفتاحی

رابطہ نمبر 7217573110

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad