حکومت اترپردیش کی تحریک ”مشن شکتی“ کے تحت لکھنؤ یونیورسٹی کے شعبہئ فارسی کے زیر اہتمام ”عصر حاضر میں حقوق نسواں کی اہمیت“ پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پر وگرام میں شعبہ کے طلبہ وطالبات نے پوسٹرس کے ذریعہ اپنے جذبات واحساسات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر شعبہئ فارسی کے اساتذہ جناب پروفیسر عارف ایوبی، صدر شعبہئ فارسی،لکھنؤ یونیورسٹی، جناب پروفیسر عمر کمال الدین، جناب ڈاکٹر غلام نبی، جناب ڈاکٹر ارشد القادری، جناب ڈاکٹر شبیب علوی اور پنجابی یونیورسٹی سے آئے ہوئے مہمان ڈاکٹر زین العباء نے حقوق نسواں کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ واضح رہے کہ اترپردیش حکومت کی جانب خواتین کو با اختیار بنانے سے متعلق ۶ ماہ کی طویل تحریک ”مشن شکتی“ چلائی جارہی ہے،
اس تحریک کا مقصد خواتین کے تحفظ کے تئیں لوگوں کو بیدا رکرنا اور لڑکیوں و خواتین میں خود مختاری اور خوداعتمادی پیدا کرناہے۔منعقدہ پروگرام میں محمد خبیب، منت اللہ صدیقی، محمد راحم رضوی، صالح ظفر، علی عباس، عرشی بانو، ثنا بانو، شبینہ فاطمہ، ارشد علی، صبا خاتون، ابصار احمد اور دیگر شعبہ کے طلبہ وطالبات نے شرکت کی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں