تازہ ترین

جمعہ، 25 دسمبر، 2020

گنے سے بھرے ٹرک نے مذدور کو اپنی زد میں لے لیا: موقع پر ہی موت

دیو بند ۔دانیال خان ۔(یو این اے نیوز 25 دسمبر 2020)گنے سے بھری اوور لوڈ گاڑیاں روزانہ حادثات کا سبب بن رہی ہیں،صبح کے وقت مذدوری کر گھر واپس لوٹ رہے شخص کو گنے سے بھرے ٹرک نے اپنی زد میں لے لیا جس کے سبب اس کی موت ہو گئی،پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مورچری بھیج دیا،وہیں حادثہ میں ہوئی موت سے اہل خانہ میں غم کا ماحول بنا ہوا ہے۔



تفصیلات کے مطابق امبیہٹہ گاؤں کا رہنے والا 45سالہ پپو ولد کیول جکھوالہ گاؤں کے جنگل سے مذدوری کر واپس اپنے گھر لوٹ رہا تھا،اسی دوران پیچھے سے آ رہے گنے سے بھرے ٹرک نے پپو کو اپنی زد میں لے لیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا،حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا،


اطلاع پر پہنچی پولیس نے راہگیروں کی مدد سے زخمی یہاں کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دے دیا،حادثہ کی خبر ملتے ہی متوفی کے اہل خانہ بھی اسپتال پہنچ گئے اور ملزم ٹرک ڈرائیور کے خلاف کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی شروع کر دی،جنہیں پولیس نے بمشکل تمام سمجھا بجھا کر خاموش کیا۔حادثہ میں اچانک ہوئی موت سے متوفی کے اہل خانہ میں غم کا ماحول بنا ہوا ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad