تازہ ترین

جمعہ، 25 دسمبر، 2020

پولیس نے تحریر کی بنیاد پر پانچ لوگوں کے خلاف سنگین دفعات میں مقدمہ درج کیا

دیو بند ۔دانیال خان ۔(یو این اے نیوز 25 دسمبر 2020)اپنے بھائی کے ساتھ گھر واپس لوٹ رہے نوجوان پر حملہ کرنے کے معاملہ میں پولیس نے تحریر کی بنیاد پر پانچ لوگوں کے خلاف سنگین دفعات میں مقدمہ درج کر لیا ہے،ایس ایس پی کی ہدایت پر پولیس کی ٹیمیں ملزمان کی تلاش میں ممکنہ مقامات پر دبش دے رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق شہر کی شیو وہار کالونی کا رہنے والا روی رانا اپنے بھائی سوریہ رانا کے ساتھ امبہٹہ روڑ سے گھر واپس لوٹ رہا تھا،



اسی دوران سامنے سے آنے والی ایک سفید رنگ کی کار میں سوار ایک گینگسٹراور اس کے چارساتھیوں نے کار کو اوور ٹیک کرتے ہوئے روی رانا اور سوریہ رانا پر حملہ کر دیا اور پسٹل سے فائر کرنے کی بھی کوشش کی لیکن شور شرابہ ہونے پر موقع پر جمع ہوئی بھیڑ کو دیکھر کر ملزمان فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے،اسی ہڑبڑاہٹ میں ملزمان کی پسٹل سے میگزین نکل کر سڑک پر گر گئی۔حملہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے روڑ پولیس چوکی انچارج پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور زخمی نوجوانوں کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا،


جہاں پرڈاکٹروں نے زخمیوں کی تشویشناک حالت کو دیکھتے ہوئے ضلع اسپتال کے لئے ریفر کر دیا۔پولیس نے سوریہ رانا کی تحریر پر مرگپور گاؤں کے رہنے والے سمیت عرف وکاس اور امیت سمیت پانچ لوگوں پر اغوا کرنے کی کوشش اور مارپیٹ کی دفعات میں مقدمہ درج کر لیا ہے،کوتوالی انچارج اشوک سولنکی نے بتایا کہ تحریر کی بنیاد پر معاملہ درج کر لیا گیاہے، ملزمان کی تلاش میں دبش دی جا رہی ہے


 ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ وہیں بتایا جاتا ہے کہ معاملہ پیسوں کے لین دین کا ہے اور ایس ایس پی نے جہاں پورے معاملہ کی جانچ اور گرفتاری کے لئے پولیس ٹیموں کو لگایا ہے وہیں کرائم برانچ کی ٹیم کو بھی سڑک سے ملی میگزین کے سلسلہ میں تفتیش کرنے کو کہا گیا ہے،واضح ہو کہ اس طرح کی پسٹل فوج کے جوان یا اعلی پولیس افسران کے ہی پاس ہوتی ہے،سی او دیوبند کا کہنا ہے کہ سڑک سے ملی30بور کے پسٹل کی میگزین کے متعلق جانچ کی جا رہی ہے،جانچ کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad