دیو بند ۔دانیال خان ۔(یو این اے نیوز 25 دسمبر 2020جامعہ ناشر العلوم پانڈولی کے مہتمم مولانا محمد ابراہیم قاسمی پورنوی کے سانحہ ارتحال پرمکارم الاسلام قاسمی بھونکری امور پورنیہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مولانا مرحوم کا سانحہ ارتحال یقیناً جامعہ ناشر العلوم پانڈولی اور قرب وجوار کے علاقے والوں کے لیے بہت بڑا خسارہ ہے،مولانا مرحوم نے فراغت کے بعد اپنی ساری زندگی جامعہ ناشر العلوم پانڈولی کے لئے وقف کردی تھی،
مرحوم علامہ انظر شاہ مسعودی کشمیری شیخ الحدیث دارالعلوم وقف دیوبند کے اخص الخاص تلمیذ رشید تھے، آپ کوحضرت شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے گھرانے سے کافی انسیت اور قلبی محبت تھی،مرحوم خلوص وللہیت اورحسن اخلاق کے پیکر تھے،سادگی و عاجزی اور انکساری آپ کی رگوں میں خون کی طرح جنبش کرتی تھی، امانت ودیانت اور حمد وتشکر مرحوم کی خاص صفات تھیں،،
انہیں اوصاف حمیدہ واخلاق جمیلہ کی وجہ سے مولانا ابراہیم قاسمی نہ صرف یہ کہ علاقے کے عوام کے درمیان بے حدمقبول تھے، بلکہ اکابرین علماء و صلحاء کی نگاہ میں بھی آپ کی بڑی قدرومنزلت اور وقعت تھی،مکارم الاسلام قاسمی بھونکری امور پورنیہ نے کہا کہ آپ کی سادگی وعاجزی کا عالم یہ تھا کہ آپنے اپنے کردار، رفتار وگفتار سے کبھی یہ احساس تک ہونے نہیں دیا کہ آپ کسی بڑے ادارے کے مہتمم ہیں بلکہ ہمیشہ ہمیش اپنے کو کمتراور حقیر ہی سمجھا،
یہی وجہ تھی اللہ رب العزت نے مرحوم کو بڑی عزتوں سے نوازا تھا اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں