تازہ ترین

بدھ، 23 دسمبر، 2020

نائیجیریا میں بورڈنگ اسکول سے اغوا ہونے والے 344 بچوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بوکوحرام کے جنگجوؤں نے گزشتہ ہفتے ایک بورڈنگ اسکول پر حملہ کرکے سیکڑوں بچوں کو اغوا کر کے اپنے ہمراہ لے گئے تھے تاہم اب سیکیورٹی اہلکاروں نے ان بچوں کو ایک آپریشن کے دوران بازیاب کرالیا ہے



افریقی ملک نائیجیریا میں بورڈنگ اسکول سے اغوا ہونے والے 344 بچوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا ہے تاہم کچھ بچے تاحال اغوا کاروں کے قبضے میں ہیں۔


نائجیریا کی کاٹسینا ریاست کے گورنر امینو بیلو مساری نے سرکاری نشریاتی ادارے این ٹی اے کو بتایا کہ بچوں کو پڑوسی ریاست زمفارا سے بازیاب کراکے حکومتی سیکیورٹی فورسز کے سپرد کر دیا گیا ہے۔


گورنر مساری نے مزید بتایا کہ بچوں کو معمول کی طبی جانچ کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا اور دیگر چند بچوں کی بازیابی کے لیے کارروائی جاری ہے۔


نائجیریا کے صدر محمدو بُہاری نے ایک ٹوئٹر پیغام میں ان بچوں کی رہائی کا خیر مقدم کیا ہے۔واضح رہے کہ انتہا پسند گروپ بوکو حرام نے ان بچوں کو 11 دسمبر کو اغواء کيا تھا اور بچوں کی رہائی کو مطالبات کی منظوری سے مشروط کیا تھا۔

ٹی آر ٹی کے ان پٹ کے ساتھ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad