تازہ ترین

اتوار، 27 دسمبر، 2020

ایم آئی ایم لیڈر کے لائیو فائرنگ میں اسد الدین کے ہیڈکوارٹر حیدرآباد سے قریب عادل آباد میں ایک مسلمان کی موت !

تلنگانہ۔(یو این اے نیوز 27 دسمبر 2020) گولی کی وجہ سے شدید زخمی ہونے والے  ضمیر کا حیدرآباد نظام انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (این آئی ایم ایس) میں  علاج چل رہا تھا  ضمیر کی ہفتے کے روز نمس میں علاج کے دوران موت ہوگئی



 نمس میں زخمی ضمیر کا علاج چل رہا تھا  ضمیر قاتل کے خلاف لڑا تھا الیکشن  فائرنگ کا واقعہ 18 دسمبر کو پیش آیا ، تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں ، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ضلعی صدر ، فاروق احمد نے تین افراد پر فائرنگ کردی۔  گولی کی وجہ سے شدید زخمی ہونے والے ضمیر کا حیدرآباد نظام انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (این آئی ایم ایس) میں علاج چل رہا تھا۔ فائرنگ کے واقعے میں سید منان اور موتھے شم کو بھی گولی ماری گئی تھی۔ 


 گولیوں سے زخمی ہونے والے ان دونوں افراد کا بھی علاج جاری ہے۔  دونوں کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔  فائرنگ کا یہ واقعہ 18 دسمبر کو پیش آیا۔  پولیس نے فائرنگ کے الزام میں فاروق کو گرفتار کرلیا۔  اہم بات یہ ہے کہ ضمیر بلدیہ عادل آباد کا سابق کونسلر تھا۔  ملزم فاروق عادل آباد بلدیہ کا سابق وائس چیئرمین بھی ہے۔


 اطلاع کے مطابق مجلس لیڈر  قاتل  فاروق کافی دنوں سے   ضمیر سے انتقام لینے کی ضد میں تھا ،ضمیر نے بلدیہ کا انتخاب فاروق کے خلاف لڑا تھا  فاروق نے کرکٹ میچ کے بعد اپنے لائسنس ریوالور سے ضمیر سمیت کئی لوگوں پر گولی برسائیں تھیں،جسمیں دو لوگ اور زخمی ہوئے ہیں ، 


 احتجاج بعد ، فاروق کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔  فاروق نے اپنے دفاع میں گولی چلانے کی بات کی تھی۔ واضح رہے مجلس کے لیڈر قاتل فاروق نے اپنے صدر اسد الدین اویسی کے ہیڈکوارٹر  حیدرآباد سے قریب عادل آباد جیسی جگہ پر لائیو مڈر کا کار نامہ انجام دیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad