تازہ ترین

ہفتہ، 26 دسمبر، 2020

مفتی و قاضی شاہ نجم ندوی کے زیر نگرانی نادار بیواؤں میں کمبل تقسیم


بہادر گنج، کشن گنج / 25 دسمبر (نامہ نگار) قاضی و مفتی محمد شاہ نجم مظاہری ندوی ایام لوک ڈاون سے ہی مسلسل ضرورت مندوں کا تعاون کر رہے موسم سرما میں جہاں کئی تنظیموں کی طرف سے ضرورت مندوں کے درمیان گرم کپڑے اور چادر وغیرہ تقسیم کی جارہی ہے، 




وہیں کچھ بستیاں اور گاؤں ایسے بھی ہیں جہاں کسی تنظیم یا تحریک کی طرف سے کچھ بھی مدد نہیں پہنچ پا رہی ہے، جبکہ نادار اور غریب لوگ سردی سے بے حال ہیں، اسی کڑاکے کی سردی کو دیکھتے ہوئے مفتی و قاضی شاہ نجم ندوی مظاہری کی طرف سے بہادرگنج کے کرہلی پنچایت کی غریب بیواؤں میں کمبل تقسیم کیے گئے۔



 واضح ہو کہ مفتی شاہ نجم سابق ایم پی مولانا اسرارالحق قاسمی رحمۃ اللہ علیہ کے دور سے ہی خدمت خلق کے کاموں میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مولانا اسرارالحق قاسمی کے ساتھ بھی رفاہی خدمات انجام دی ہیں۔ مفتی شاہ نجم نے اس موقع پر کہا کہ سردی کے موسم میں نادار لوگوں کا خیال رکھنا خدمت خلق کا بہترین مصرف ہے، ملت کے مالداروں کو چاہیے کہ اپنے آس پڑوس کے غریبوں اور ضرورت مندوں کا بھرپور خیال رکھیں اور گرم کپڑوں سے ان کا تعاون کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad