دیو بند ۔دانیال خان (یو این اے نیوز 28دسمبر 2020)دیوبند اور نزدیکی دیہی علاقوں کے برہمن طبقہ کے لوگوں نے آزاد سینا اور راشٹریہ پرشو رام سینا کے زیر اہتمام ہائیوے پہنچ کربھارتیہ کسانیونین کے سربراہ راکیش ٹکیت کے خلاف زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے ان کا پتلہ نذر آتش کیا۔
احتجاجی مظاہرہ کی قیادت کرنے والے واسودیو بھاردواج نے بتایا کہ راکیش ٹکیت نے برہمن سماج پر جو متنازع بیان دیا ہے،اس پر برہمن سماج میں شدید غم و غصہ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ راکیش ٹکیت کو فوری طور برہمن سماج سے معافی مانگنی چاہئے،انہوں نے جو بیان دیا ہے وہ انتہائی قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہیں،انہوں نے حکومت و انتظامیہ سے راکیش ٹکیت کے خلاف سخت قانونی کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
روہت کوشنے کہا کہ اگر اسی طرح راکیش ٹکیت برہمن سماج کو اکساتے رہے تو اس کے رد عمل میں پورے ملک میں سول وار جیسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں
،برہمن سماج پر کی جا رہی متنازع بیان بازی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے انتظامیہ سے راکیش ٹکیت کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی مانگ کی ہے۔اس دوران آشیش شرما ایڈوکیٹ،منوج،پروین،نشانت،انوج،ویبھو،انکت،نشانت اور تشار ورما وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں