دیو بند ۔دانیال خان (یو این اے نیوز 28دسمبر 2020) آل انڈیا بزم عنوان چشتی کے زیر اہتمام دیوبند کے مشہور شاعر نفیس احمد نفیس کے اعزاز میں ایک مشاعرہ کا انعقاد حضرت شاہ ولایت ماڈرن گرلز کالج کے ہال میں کیا گیا۔جس کی صدارت پروفیسر تنویر چشتی نے کی اور نظامت کے فرائض قاری خادم منگلوری نے انجام دئے،
پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرنے والے ابرار منگلوری نے کہا کہ نفیس احمد نفیس کے ذریعہ کی جارہی ادبی وعوامی خدمات قابلِ تعریف ہیں۔نفیس احمد نفیس نے جو دیکھا جن لوگوں سے وہ ملے جن جگہوں پر انہیں جانے کا موقع ملا سب کو انہوں نے دلچسپ انداز کے ساتھ اپنی غزلوں میں ڈھال دیا جو ان کی ایک خوبی ہے۔پروفیسر تنویر چشتی نے نفیس احمد نفیس کو اوارڈ اور شال پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہترین ترنم اور لاجواب شاعری کے ذریعہ نفیس احمد نفیس نے اپنی الگ شناخت قائم کر لی ہے وہ مشاعروں کی دینا کا ایک بہت معتبر نام بن چکے ہیں
اللہ انہیں مزید کامیابی عطا ء فرمائے۔ اس موقع پر پسند کئے گئے اشعار نذر قارئین ہیں۔
کاش یہ مقدور ہوتا تجربہ کے واسطے
میں تری زلفیں تو کیا خوشبو کو چھو کر دیکھتا
پروفیسر تنویرؔ چشتی
دوستوں کے بہت مجھ پے احسان ہیں
وہ گراتے رہے میں سنبھلتا رہا
نفیس احمد نفیس
خدا کو رسول عمم جانتے ہیں
نا تم جانتے ہو نا ہم جانتے ہیں
خادم منگلوری
ابابیل اور ہاتھی تو بہت مشہور ہیں لیکن
کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ مکڑی کام آتی ہے
حسن کاشفی
ان کے علاوہ نیاز جھٹ پٹ،منصور منگلوری،قمر منگلوری وغیرہ نے بھی اپنا کلام سنایا۔ پروفیسر تابش جمال چشتی کے اظہار تشکر پر یہ مشاعرہ اپنے اختتام کو پہنچا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں