تازہ ترین

بدھ، 2 دسمبر، 2020

جمعیۃ علماء جون پور کی طرف سے تربیتی کیمپ انعقاد کل

جونپور۔(یو این اے نیوز 2دسمبر 2020)علماء کرام اور جملہ قارئین السلام علیکم ورحمۃ اللّہ و برکاتہ


   

  ایسے نازک وقت میں جب ہر طرف دینی بے راہ روی،گمراہی اور فتنہ انگیزی کا ماحول پوری آب وتاب کے ساتھ علاقے میں پیر پساررہاہے؛لاک ڈاؤن کے پسِ پردہ یہ کام بڑی تیزی کے ساتھ ہورہا ہے ، *زمینی سطح کے علاوہ یہ کام سوشل میڈیا کے ذریعہ کافی تیزی کے ساتھ بڑی آسانی سے انجام دیا جارہا ہے ؛ایسے وقت میں علماء کی ذمہ داری اور زیادہ بڑھ جاتی ہے کہ،کس طرح سے عوام کا رشتہ قرآن وسنت سے جوڑ کر دین کے قریب کیا جائے ؛خصوصا نوجوان طبقہ میں کام کا طریقہ کار کیا ہو؟؟؟


یہ انتہائی خوشی کا موقع ہے کہ اس سلسلے میں نوجوان فضلاء کی ذہن سازی کے لیے " *جمعیۃ علماء ضلع جون پور "کی نگرانی میں آئندہ کل،بہ تاریخ 17ربیع الثانی 1441ھ /مطابق3دسمبر  2020ء بہ روز جمعرات صبح 11بجے سے دوپہر 1بجے تک" جامعہ دارالعلوم حنفیہ ،تگہراں ،کھٹہن،ضلع جون پور میں ایک تر بیتی کیمپ منعقد ہورہا ہے ؛جس میں  شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی نور اللہ مرقدہ کے شاگرد رشید حضرت مولانا قمر الدین صاحب جون پوری دامت بر کاتہم کے علاوہ دیگر علماء کرام بھی تشریف لارہے ہیں نیز


اس موقع پر حضرت مولانا وسیم صاحب شیروانی مد ظلہ استاذ جامعہ حسینیہ لال دروازہ کا اہم خطاب ہوگا۔تمام حضرات وقت کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے ضرور شرکت فرمائیں اور اس پروگرام کی کامیابی کے لیے بھی دعا فرمائیں ۔


الداعی:عبد الحئی قاسمی جمدہاں،خادم جامعہ دارالعلوم حنفیہ ،تگہراں،جون پور،یوپی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad