پوٹھیا،کشن گنج 2/ دسمبر (نامہ نگار) پوٹھیا بلاک کے ماتحت ٹی پی جھاڑی پنچایت کے اندر درجنوں گھر جل گئے تھے جن میں اہل بستی کے گھر بار، مال جال، دھان چاول اور بستر کپڑے تک جل کر خاستر ہوگئے تھے، جس کے بعد سے سماجی کارکنان اور مختلف تنظیموں کا اہل بستی کو راحت پہنچانے کا کام جاری ہے،
حالانکہ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ سیاسی لیڈران کی طرف سے یا کسی سرکاری محکمے کی طرف سے آگ زدہ بستی کے لیے کوئی خاطر خواہ مدد نہیں پہنچائی گئی ہے؛ لیکن کچھ ملی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے مسلسل آگ زدہ علاقے کا دورہ اور راحتی سامان کی تقسیم جاری ہے۔
مولانا مفتی صبیح اختر قاسمی شیخ الحدیث جامعہ جلالیہ ہوجائی آسام کی سرپرستی اور جمعیۃ کے بلاک جنرل سکریٹری قاری جاوید اقبال کی صدارت میں جمعیۃ علماء پوٹھیا بلاک کے وفد نے ٹی پی جھاڑی پنچایت کے آگ زدہ علاقے میں پہنچ کراشیائے خورد و نوش سے متاثرین کی مدد کی۔ واضح ہو کہ اس سے قبل بھی قاری جاوید اقبال نے یہاں پہنچ کر سردی سے بچنے کے لیے کمبل وغیرہ کی تقسیم کی تھی۔
اس موقع پر اہل بستی نے جمعیۃ علماء کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے پورے وفد کا شکریہ ادا کیا۔ وفد میں شامل اہم شخصیات میں مفتی محمد عیسیٰ قاسمی، مفتی محمد تنویر قاسمی، مولانا عبدالوکیل، مولانا مشفق، قاری محبوب، مولانا وسیم، مولانا رفیق اور مفتی عبدالعزیز وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں