دیوبند،سمیر چودھری (یو این اے نیوز 28 دسمبر 2020)سہارنپور میں ایک مرتبہ پھر دل دہلادینے والا معاملہ روشنی میں آیا ہے جہاں پر ایک شخص نے اپنی بیوی سے پریشان ہوکر خودکشی کرلی۔
یہ معاملہ سہارنپور کے شہر تھانہ علاقہ کے کمپنی باغ کا ہے جہاں پر آج علی الصبح پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک شخص کی لاش کمپنی باغ میں پڑی ہوئی ہے، اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے اس شخص کی لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس شخص کی شادی گزشتہ 5اگست کو لاک ڈاؤن کے دوران ہوئی تھی اور اسی وقت سے یہ شخص اپنی بیوی سے پریشان چل رہا تھا۔
جاتا ہے کہ اس کی بیوی ہمیشہ اسے ٹارچر کررہی تھی، آخر مجبور ہوکر آج اس نے خودکشی کرلی۔ اس سلسلہ میں ایس پی سٹی ونت بھٹناگر نے بتایا کہ تھانہ شہر علاقہ کے کمپنی باغ میں ایک شخص کی لاش پڑی ہوئی ملی تھی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے قبضے میں لیا اور پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ ابھی تک اہل خانہ کی طرف سے کوئی تحریر موصول نہیں ہوئی ہے، تحریر موصول ہونے کے بعد آگے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں