جونپور ۔(یو این اے نیوز 8 نومبر 2020)ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر رام پرکاش نے بتایا کہ اترپردیش قانون ساز کونسل کے بلاک گریجویٹ اور بلاک اساتذہ کی خالی حلقوں کو پر کرنے کے لئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے پروگرام کا اعلان کردیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق انتخابی نوٹیفکیشن 5 نومبر کو جاری کردیا گیا ہے، نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے آخری تاریخ 12 نومبر نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 13 نومبر اور نام واپسی کی آخری تاریخ 17 نومبر ہے
، یکم دسمبر کو ووٹنگ صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔ انتخابی عمل سات دسمبر سے پہلے مکمل ہوجائے گا

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں