تازہ ترین

اتوار، 8 نومبر، 2020

بہار الیکش ایگزٹ پول :عظیم اتحاد کو واضح اکثریت ، خطرے میں ڈبل انجن کی حکومت

 نئی دہلی: (یو این اے نیوز 8 نومبر 2020)ہفتہ کو بہار قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے متعلق متعدد ایگزٹ پولس (ایکزٹ پول) کے مطابق ، راجد(آر جے ڈی) کی زیرقیادت حزب اختلاف عظیم اتحاد حکمران این ڈی اے پر برتری حاصل ہوتی نظر آرہی ہے۔  



کم سے کم تین ایکزٹ پول میں  عظیم اتحاد کو واضح اکثریت ملنے کا امکان ہے۔  عظیم اتحاد نے آر جے ڈی رہنما تیجشوی یادو کو وزیر اعلی کے عہدے کا چہرہ بنایا ہے۔  بیشتر ایگزٹ پول میں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی سربراہی میں جے ڈی یو کی نشستوں کی تعداد میں کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے اور 243 رکنی اسمبلی میں آر جے ڈی  واحد بڑی جماعت بن کر ابھر سکتی  ہے۔  بہار اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ ہفتے کے روز ختم ہوگئی اور ووٹوں کی گنتی 10 نومبر کو ہوگی۔


 کس نے کیا کہا؟

 اے بی پی سی ووٹر این ڈی اے کو 116 اور اپوزیشن کے عظیم اتحاد کو 119 نشستیں مل سکتی ہیں۔  اس میں ، چراغ پاسوان کی ایل جے پی کو 2 اور دیگر کو 6 نشستیں ملنے کی امید ہے۔  اس کے ساتھ ، این ڈی اے کو 37.7 فیصد ، عظیم اتحاد کو 36.3 فیصد اور دیگر کو 26 فیصد  ووٹ ملنے  کا امکان ہے۔


 اب تک - ایکسس مائی انڈیا کے سروے میں عظیم اتحاد کے لئے 150 ، این ڈی اے کے لئے 80 ، ایل جے پی کے لئے 4 اور دیگر کے لئے 9 نشستوں کی پیشنگوئی  کی گئی ہے۔  اس سروے میں 44 فیصد لوگوں نے تیجشوی یادو کو اگلے وزیر اعلی کی حیثیت سے ترجیح دی ، جبکہ 35 فیصد لوگوں نے نتیش کمار کو ایک اور موقع دینے پر زوردیا ہے۔  اس نے آر جے ڈی کی زیرقیادت اتحاد کو 44 فیصد اور این ڈی اے کو 39 فیصد حاصل ملنے کا تخمینہ لگایا ہے


 ریپبلک ٹی وی جن کی بات نے بھی آر جے ڈی کی زیرقیادت اتحاد کو 128 نشستوں کے ساتھ واضح اکثریت دی ہے۔  اسی کے ساتھ ، اس نے حکمران این ڈی اے کے لئے 104 اور ایل جے پی کے لئے چھ اور دوسروں کے لئے 5 نشستوں کی پیشنگوئی گوئی کی ہے۔


 ٹو ڈے کے چانکیا نے 180 نشستوں کا عظیم اتحاد کے حق میں ملنے کا اعلان کیا ہے۔  این ڈی اے کو  55 اور دیگر  پارٹی کو8 نشستیں ملنے کی بات کی ہے



 ٹی وی 9 انڈیا نے این ڈی اے کے لئے 115 ، عظیم اتحاد کے لئے 120 ،ایل جے پی اور دیگر کے لئے چار چار  نشستوں کی پیشنگوئی کی ہے۔


 عظیم اتحاد کو گرینڈ ایگزٹ پول میں اکثریت حاصل ہے


 تمام ایکزٹ پول کے تجزیہ کی بنیاد پر ، یو این اے نیوز  نے مہا ایکزٹ پول تیار کیا ہے ، جس میں نتیش کمار کی حکومت کو ایک بڑا دھچکا لگتا ہوا نظر آرہا ہے۔ یو این اے نیوز کے گرینڈ ایگزٹ پول میں عظیم اتحاد  کو واضح اکثریت مل رہی ہے۔  اس میں عظیم اتحاد کی 144 ، این ڈی اے کو 89 نشستیں ، ایل جے پی کو 3 اور دوسروں کے حصے میں 7 نشستیں جاتی نظر آرہی ہے ہیں۔  تاہم ، یہ اعداد و شمار محض ایک تجزیئے کی بنیاد پر کی جارہی ہیں۔  بہار کے انتخابات کے حتمی نتائج 10 نومبر کو آئنگے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad