تازہ ترین

اتوار، 4 اکتوبر، 2020

ہاتھرس معاملہ:سماجوادی پارٹی کارکنان نے کینڈل مارچ نکالا

دیوبند4/ اکتوبر (دانیال خان)دیر رات سماجوادی پارٹی کارکنان نے اتر پردیش کے ہاتھرس میں اجتماعی آبروریزی کی شکار ہوئی دلت سماج کی دو شیزہ منیشا والمیکی کے معاملہ میں پولیس اور حکومت کے رویہ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کینڈل مارچ نکالا۔سماجوادی پارٹی کارکنان نے ایس پی لیڈر اجے راوت کے دفتر پر جمع ہوکر ہاتھوں میں مومبتی لیکر نعرے بازی کرتے ہوئے مارچ نکالا۔
کینڈل مارچ نکالتے ہوئے کارکنان 

اس دوران اجے راوت نے کہا کہ یوگی اور مودی حکومت میں دلتوں پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ متاثرہ لڑکی کو انصاف ملنا چاہئے اور اس طرح کے معاملات پر سخت قانون آنا چاہئے۔سکندر علی نے کہا کہ مودی اور یوگی کی حکومت میں ظلم و تشدد کی تانا شاہی چل رہی ہے

۔جتیندر رانا اور فرمان گوڑ نے کہا کہ یوگی حکومت میں مسلسل خواتین کے ساتھ عصمت دری کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، اتر پردیش میں قانون کا نظام خستہ حال ہے۔ یوگی حکومت ایک خاص ذات کیلئے کام کر رہی ہے اور دوسری ذات کے لوگوں پر ظلم کر رہی ہے۔انہوں نے قصور واروں کو پھانسی دئے جانے کا مطالبہ کیا۔اس دوران ذیشان،زندا حسن،صداقت،گلفام،انشل اور رنکو وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad