تازہ ترین

اتوار، 4 اکتوبر، 2020

ہاتھرس کی بیٹی کے ساتھ ریپ اور قتل کے خلاف کنہواں کے نوجوانوں نے کینڈل مارچ نکالا

     سیتامڑھی(اشتیاق عالم)ہاتھرس کی بیٹی منیشا کے ساتھ درندگی کے خلاف کنہواں گاؤں کے باشعور نوجوانوں نے کنڈل مارچ نکالا کر ہاتھرس کی  بیٹی منیشا کے کیلئے یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ملک اور بالخصوص اتر پردیش میں نظم و نسخ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی کھل کر مذمت کی،

ہاتھرس ریپ پر وزیراعظم مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی، منیشا ہم شرمندہ ہیں، تیرے قاتل زندہ ہے، منیشا کے قاتل کو بھانسی دو کے فلک شگاف نعروں کے ساتھ اجتماعی کنڈل مارچ وے احتجاج کرکے انسانیت نوازی کی مثال پیش کیا، مکرم رضا کی قیادت میں کنڈل مارچ نکالا گیا

 موقع پر موجود فریدسر، محمد عامر، اعجاز، توقیر، انضمام کیفی، زیشان شیخ، خالد سیف اللہ، محمد ممتاز کے علاوہ سیکڑوں نوجوان نے کنڈل مارچ میں شرکت کرکے ہاتھرس کی بیٹی کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad