اعظم گڑھ: یوپی سرکار ہر مورچہ پر ناکام ہے، صوبہ میں عصمت دری، قتل، لوٹ، رشوت خوری، ظلم زیادتی، بدعنوانی، بھوک، ڈر خوف کا راج عام ہے، قانون نام کی کوئ چیز باقی نہیں بچی۔ وزیراعلی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے عہدہ سے استعفی دے دیں۔ مذکورہ باتیں راشٹریہ علماء کونسل کے ترجمان *ایڈوکیٹ طلحہ رشادی* نے محمد پور دفتر پر پارٹی کے 12ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقد ضلع پنچایت سیٹوں کے انچارجوں کی اہم میٹنگ میں کہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ میں عصمت دری کے واقعات روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں اور یوپی سرکار ستہ کے نشے میں مست ہے، گزشتہ دنوں ہاتھرس کی گڑیا کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا اس نے دلی کی نربھیا کے بعد دوسرا رکارڈ کھڑا کر دیا ہے۔ اور ہمارے وزیراعلی و پولس افسران ملزموں پر سخت کاروائ کرنے کے بجائے مظلوم پریوار پر رعب جما رہے ہیں اور ان پر ہی ظلم کر رہے ہیں۔ میت کو اہل خانہ کے حوالے نہ کرنا اور رات کے اندھیرے میں جلا دینا قابل مذمت ہے
انہوں نے مزید کہا کہ ملک فاقہ کشی کے دہانے پر ہے، ملک کی معیشت نچلے سطح پر پہونچ گئ ہے، بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے اور سرکار کے پاس کوئ لائحہ عمل نہیں ہے
، گاوں سطح پر جہاں عام آدمی دو وقت کی روٹی کے لئے اور پریوار کا پیٹ پالنے کے لئے روزگار کی تلاش میں سڑکوں پر بھٹک رہا ہے تو وہیں سرکار کے ذریعہ عوام کا استحصال کیا جا رہا ہے۔ یوم تاسیس پر کہا کہ پارٹی 12 سالوں سے مسلسل محنت کر رہی ہے اور 2008 میں ظلم کی کوکھ سے ایک ضلع و صوبہ میں وجود میں آئ پارٹی آج الحمدللہ چودہ صوبوں میں کام کر رہی ہے اور اس کی مظبوط یونٹ ہیں۔
ہم رکے نہیں، ہم جھکے نہیں اور ہم تھکے نہیں۔ ضلع پنچایت انتخاب پر کہا کہ راشٹریہ علماء کونسل ضلع پنچایت انتخاب میں صوبہ بھر میں پوری مضبوطی سے حصہ لے رہی ہے، اعظم گڑھ و جونپور کی زیادہ تر سیٹوں پر کونسل اپنے امیدوار اتارے گی اور زیادہ سے زیادہ سیٹوں پر کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔
صوبائ صدر ٹھاکر انل سنگھ نے سبھی پربھاریوں کو ایکٹیو ہوکر گاوں گاوں دورہ کرنے اور ایک بوتھ پر 10 یوتھ کھڑا کرنے کو کہا۔
ضلع صدر شکیل احمد نے کہا کہ پارٹی کو سبھی گاوں میں عوام کا ساتھ مل رہا ہے کیونکہ آج عوام کی آواز اٹھانے میں سرکار اور حزب اختلاف پارٹیاں دونوں ہی خاموش و ناکام ہیں اور عوام متبادل تلاش رہی ہے، ہمارے کارکنان پورے جوش میں ہیں، انتخاب لڑنے والے امیدواروں کی لسٹ تیار کی جا رہی ہے جلد ہی ان کی لسٹ جاری کی جائے گی۔
اس سے قبل سبھی نے ایک دوسرے کو مٹھائ کھلا کر پارٹی کا 12واں یوم تاسیس دھوم دھام سے منایا۔
اس موقع پر ماسٹر طارق، محمد نسیم، ابصار احمد، عبداللہ، عارف، ابولجیش، محمد عامر، محمد اشرف، ذوالقرنین، مشیر احمد، مطیع اللہ، عبد الرحیم، شاہ محمد، گھنشیام، وغیرہ کے علاوہ سبھی ضلع پنچایت انجارج و سیکڑوں کارکنان موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں