تازہ ترین

اتوار، 4 اکتوبر، 2020

خاتون کی تلاش تھی جاری کھیت میں جب دیکھا خوف ناک منظر ،تو اڑ گئے ہوش

کانپور ۔(یو این اے نیوز 4اکتوبر 2020)یہ معاملہ کانپور دیہات کے رورا تھانہ حلقہ کے گہولیا گاؤں کاہے  جہاں آج کھیت میں کام کررہے  گاؤں والوں کو نابالغ لڑکی کے کپڑے ہڈیوں کے ٹکڑے اور اسکے بال  باجرے کے  کھیت میں پڑے ملے۔ جسکی خبر سے گاؤں میں سنسنی پھیل گئی۔

اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے 8دنوں سے غائب 16سالہ لڑکی کے والد کو بلایا ۔ حادثے کی جگہ پر پہنچے والد نے  اپنی بیٹی کی شناخت اسکے پہن  ہوئے کپڑے سے کی ،در حقیقت میں گہولیا گاؤں کی 16 سال لڑکی 26ستمبر کو اچانک غائب ہوگئی تھی ۔جسکے بعد اہل خانہ نے اسکی کافی تلاش کی لیکن کامیابی ہاتھ نہیں لگی ۔


اس کے بعد اہل خانہ نے اسکی گمشدگی کی اطلاع رورا تھانے میں درج کرائی ۔پولیس بھی صرف خانہ پوری تک ہی حرکت میں رہی۔  8دن کے بعد گاؤں سے باہر باجرے کے کھیت میں ایک لڑکی کے جسم کے ٹکڑے بال اور کپڑے گاؤں والوں کو وہاں پڑے ملے جس کی اطلاع ملتے ہی گاؤں میں کہرام مچ گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad