بہادرگنج، کشن گنج 4/ اکتوبر (مظہر ربانی) ایڈووکیٹ علی حسن کشن گنج سبھاش پلی چوک جھالا کے رہنے والے تھے جکا ایک روز قبل طبیعت بگڑنے سے انتقال ہوگیا ہے،
ایڈووکیٹ علی حسن مرحوم کشن گنج کچہری میں لوگوں کو حق و انصاف دلانے کے لیے وکالت کی خدمت انجام دیتے تھے، ان کی رحلت سے ان کے لواحقین ہی نہیں؛ بلکہ ان کو جاننے والا ہر شخص غمزدہ ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ انجمن اسلامیہ کشن گنج میں ضلع کے بزرگ عالم دین مولانا غیاث الدین قاسمی مہتمم مدرسہ فرینگورہ کشن گنج نے پڑھائی۔ اس موقع پر امن انسانیت فاؤنڈیشن کے صدر مولانا ابوسالک ندوی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ایڈووکیٹ علی حسن ایک سادہ لوح اور ملنسار انسان تھے،
ان کی اچھائیاں یاد کی جاتی رہیں گی، انہوں نے کہا کہ ایڈووکیٹ علی حسن کو علمائے کرام سے خاص لگاؤ تھا، وہ دینی جذبہئ حمیت سے سرشار تھے، انہیں خیر کے کاموں میں حصہ لینا پسند تھا۔ مولانا ابوسالک ندوی نے بتایا کہ ایڈووکیٹ علی حسن ان کے خالولگتے تھے، ایڈووکیٹ مرحوم اپنے وارثین میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑ کر گئے ہیں۔ اللہ پاک انہیں غریق رحمت فرمائے۔ آمین!
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں