نئی دہلی،( یو این اے نیوز 4اکتوبر 2020)دہلی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے تمام اسکولوں کو 31 اکتوبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے اتوار کے روز اس کا اعلان کیا۔
مسٹر سسودیا نے ٹویٹ کیا،’دہلی میں تمام اسکول کورونا کے سبب ابھی 31 اکتوبر تک بند رہیں گے۔ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ ایک گارجین کے ناطے وہ حالات کی سنگینی کو سمجھتے ہیں۔ اس وقت بچوں کی صحت کے سلسلے میں کوئی جوکھم اٹھانا مناسب نہیں ہوگا‘۔
یو این آئی،

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں