تازہ ترین

جمعرات، 8 اکتوبر، 2020

جون پور بھرولی لائیو قتل میں فرار ملزم طارق کی خودسپردگی ،وکیلوں کے حصار میں پہنچا عدالت ،

جون پور۔(یو این اے نیوز 8اکتوبر 2020)شاہ گنج تحصیل حلقہ کے بھرولی گاؤں میں گزشتہ ماہ ہوئے براہ راست قتل معاملہ کا کلیدی ملزم طارق ولد ہاشم نے آج عدالت میں خود شپردگی کردی ،وہیں طارق کی  گرفتاری کولیکر مسلسل دبش دے رہی پولیس ٹیم  ہاتھ ملتی رہ گئی۔مقتول فریق کے لوگ پہلے سے عدالت کے احاطہ میں ایک بڑی تعداد میں موجود ملزم طارق کو پولیس کے حوالے کرنے کی منصوبہ بندی پر پانی پھر گیا۔



اطلاع کے مطابق طارق اپنے وکیلوں کی ایک بڑی تعدا کے حصار میں رہ کر کسی طرح دھکا مکی کے درمیان عدالت کے میں خود سپردگی کردیا،واضح رہے فرار چل رہے ملزم طارق نے اپنے والد کی لائسنسی بندوق لیکر اسامہ اور اسکے والد اشتیاق  پر براہ راست گولی برسادی جسمیں اسامہ کی   موقع پر ہی موت واقع ہوگئی تھی،


فی الحال استیاق احمد کا علاج اب بھی بنارس کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج چل رہا ہے جہاں انکی طبیعت پہلے سے کچھ بہتر بتائی جارہی ہے۔واضح رہے اس پورے معاملے میں اب تک سبھی نامزد ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے ،واضح رہے یہ معاملہ گزشتہ مہینے کے 19ستمبر کو پیش آیا تھا جسکے بعد سے آج



تک کلیدی ملزم طارق پولیس کی گرفت سے فرار چل رہا تھا،


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad