تازہ ترین

جمعہ، 9 اکتوبر، 2020

جونپور میں دو بہنوں کے ساتھ جنسی زیادتی،ایف آئی آر درج،دو ملزم پولیس حراست میں

جون پور۔اجود قاسمی ۔یو این اے نیوز 9اکتوبر 2020ضلع جونپور میں تھانہ کوتوالی مچھلی شہر کے علاقہ میں دو چچا زاد بہنوں کے ساتھ گاؤں کے ہی دو نوجوان پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس نے تحریری شکایت کی بنیاد پر ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور متاثرہ کو طبی جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

Add caption


ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں جمعرات کی شب دو چچا زاد بہنوں کو گاؤں کے ہی دو نوجوانوں نے اپنی ہوش کا شکار بنایا، سانحہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس نے ملزموں کو گرفتار کرلیا اور متاثرہ کو طبی معائنے کے لیے بھیج دیا، یہ سانحہ ضلع جونپور کے مچھلی شہر کوتوالی علاقہ کا ہے۔

وجے سنگھ سی او مچھلی شہرمتاثرہ کے اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت درج کرائی جس کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور متاثرہ کو طبی معائنے کے لیے بھیج دیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad