آنند نگر مہراج گنج:(یو این اے نیوز 9اکتوبر 2020) دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڈھ کے سربراہ اعلیٰ حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب قاسمی نےسماجی وملی کاموں کے ساتھ صحافتی میدان میں نمایاں کردار ادا کرنے والے محترم جناب عبید الرحمن الحسینی کو لکھنو ریڈر نیوز نامی چینل کا رپوٹر منتخب کیےجانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
اور اس حسن انتخاب کی ستائش کی ہے اور کہا کہ ہم اس نیوز چینل گروپ کے چیر پرسن کو بھی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ صحافت کی طاقت کے ذریعہ حق کی آواز اٹھانے میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔
مبارکباد دینے والوں میں ناظم اعلیٰ مولانا سعد رشید ندوی، مہتمم ادارہ مولانا محی الدین ندوی، ماہ نامہ احیا ء اسلام کے معاون مدیر مفتی احسا ن الحق قاسمی کے نام قابل ذکر ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں