تازہ ترین

منگل، 20 اکتوبر، 2020

آسام کی بی جے پی حکومت کا دس ہزار لوگوں کوD ووٹر بنا کر شرمناک اور سیاسی مقاصد کے تحت این آر سی سے خارج کرنا ویلفیئر پارٹی آف انڈیا

 نئی دہلی،20 اکتوبر2020: ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے آسام کی بی جے پی حکومت کے ذریعہ10ہزار افراد کو ڈی ووٹر بنا کر ان کے نام این آر سی لسٹ سے خارج کرنے کو شرمناک اور سیاسی مقاصد کے حصول کا ذریعہ بتایا اور سخت الفاظ میں اس کی مذمت کی۔

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے کہا کہ آسام کی حکومت نے ذریعہ10 ہزار نئے افراد کو ڈی ووٹر بنا کر این آر سی کی فائنل لسٹ ،  جسے سپریم کورٹ کی نگرانی میں مکمل کیا گیا تھا، خارج کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔ویلفیئر پارٹی کے قومی صدر  نے اس پر شدید کر ب اور تشویش کا اظہار کیا۔


انہوں نے آگے کہا کہ این آر سی کے  اسٹیٹ کو آرڈینیٹر نے اپنے سیاسی آقاؤں کی ہدایت پر متعدد ڈپٹی کمشنرس کو یہ حکم جاری کیا ہے کہ وہ نئی ڈی ووٹرس لسٹ تیار کریں،جس کے ذریعہ 10ہزار افراد کو نااہل قرار دے کر ان کے نام این آر سی کی لسٹ سے باہر کر دیے جائیں۔اس کے ذریعہ بی جے پی سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔،انہوں نے کہا کہ اس سے صرف  مسلمانوں کو ٹارگیٹ بنایا جائے گا اور دیگر مذاہب کے لوگوں  کوCAA کے چور دروازے  سے  واپس  این آر سی لسٹ میں شامل کر لیا جائے گا۔یہ عمل  امتیاز پر مبنی،غیر دستوری اور غیر قانونی ہے۔


گزشتہ سال سپریم کورٹ کی نگرانی میں چار سال کی مسلسل کوشش اور انتھک محنت کے بعد این آر سی کی حتمی فہرست تیار کی گئی اب ریا ستی سرکار پھر سے    ا پنے در پردہ مقاصد اور سیا سی فائدے کے لئے   اس میں کانٹ چھانٹ کر رہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad