۔ حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء ہند کاماریڈی نے صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے ضلع کاماریڈی کے تمام صدور وائمہ مساجد سے گزارش کی کہ طوفان باراں سے حیدرآباد کی عوام پریشان ہیں؛ اس مصیبت کی گھڑی میں ہم سب کو حیدرآباد کے افراد اور خاندانوں کی مدد انتہائی ضروری ہے۔
بہت سوں کے گھر کا سارا ساز و سامان ختم ہوگیا؛ لوگ دوسروں کے سہارے زندگی بسر کررہے ہیں۔
لہذا 23 اکتوبر 2020 بروز جمعہ کے بیان میں اعلان فرمائیں اور عامۃ المسلمین کو زیادہ سے زیادہ تعاون کرنے کی اپیل فرمائیں۔
امیدکہ آپ جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کی اس گزارش کو قبول فرما کر اس جمعہ کا چندہ بواسطہ جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی ریلیف فنڈ برائے متاثرینِ طوفان باراں حیدرآباد میں جمع کروائیں گے۔
اس موقع پر الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیۃ، حافظ یوسف انورحلیمی نائب صدر جمعیۃ، مفتی عمران خان قاسمی سکریٹری جمعیۃ، حافظ عبد الواجدعلی حلیمی، حافظ تقی، واراکین جمعیۃ محمد ماجد اللہ، محمد امجد کونسلر، میر فاروق علی، میر مبشر علی عامر، محمد ارشد، محمد فیروز الدین ودیگر موجود تھے،
رابطہ و تفصیلات کے لئے
9032187864_ 9618156786

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں