تازہ ترین

بدھ، 9 ستمبر، 2020

تبلیغی جماعت کے احباب کو ٹھہرانے کے پاداش میں قید کیے گئے مولانا علاء الدین کو ساکیٹ کورٹ سے ضمانت۔ جمعیۃ علماء ہند کی قانونی پیروی رنگ لائی

نئی دہلی9/ستمبر 2020ءمولانا علاء الدین قاسمی نانوتوی جو ویلکم نئی دہلی کی باغ والی مسجد میں امام تھے، انھوں نے لاک ڈاؤن کے پہلے مرحلے میں تبلیغی جماعت کے احباب کو اپنی مسجد میں رہنے دیا تھا۔ بس یہی ان کے خلاف جرم تھا، دہلی پولس نے ان پر مہاماری ایکٹ کے تحت مقدمات عائد کیے اور ان کو منڈاؤلی کورینٹائن سینٹر میں ڈال دیا تھا۔


آج ساکیٹ کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی کامل پیروی کی وجہ سے ان کو مستقل ضمانت ملی ہے: ساکیٹ کورٹ میں جسٹس گرموہینا کور نے اپنے فیصلے میں ان کو ضمانت دینے کاحکم دیا، دہلی میں ان کے ضامن حاجی فخرالدین فاروقیہ مسجد برج پوری بنے۔ عدالت میں جمعیۃ علماء ہند کے وکیل ایڈوکیٹ شمیم اختر نے پیروی کی۔


 مولانا موصوف قانون کی بے جا گرفت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی سے درخواست کی تھی۔ مولانا مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے وکلاء کی ایک ٹیم نے ان کی پیروی کی،جس کی وجہ سے ان کو مستقل ضمانت حاصل ہوئی، جمعیۃ علماء ہند کے سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی ان سے برابر رابطہ میں تھے اور ان کی رہائی کے بعد ان کو بحال کرنے کے لیے کوشاں رہے۔


اس سلسلے میں دہلی فساد متاثرین کے قانونی معاملات کے نگراں ایڈوکیٹ نیاز احمد فاروقی سکریٹری جمعیۃ علماء ہند نے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ دہلی فساد میں گرفتار بہت سارے بے قصو ر کو جلد انصاف ملے گا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad