دیوبند،9 ستمبر(دانیال خان) سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، دکانداروں کی من مانی قیمتیں مصنوعی مہنگائی کا سبب بن رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق دیوبند علاقہ میں غذائی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور سبزیاں اس میں سرفہرست ہیں۔سبزیوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے نے عوام کو مشکلات کا شکار کردیا ہے۔
منڈیوں سے شروع ہو کر دکانداروں نے سبزیوں کی قیمتوں میں 50 فیصد تک مصنوعی اضافہ کر رکھا ہے۔روز مرّہ کھانے میں استعمال کی جانے والی سبزی ادرک اور لہسن کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہے، ادرک اور لہسن 80روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔وہیںٹماٹر 60 سے80 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جب کہ پیازس30سے40، آلو 35سے40 روپے فی کلو، مٹر 200 روپے، شملہ مرچ 60 روپے اور بھنڈی 40 روپے،بینگن 30،ہرا دھنیا 300روپے،گوبھی 100روپے کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔
پریشان حال شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر دکاندار نے اپنے ریٹ لگا رکھے ہیں جس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور مقامی انتظامیہ بھی سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آرہی ہیں۔دوسری جانب دکانداروں کا مو ¿قف ہے کہ منڈی میں سبزیوں کی قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث وہ مہنگے داموں فروحت کرنے پر مجبور ہیں

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں