دیوبند ۔دانیال خان ۔(یو این اے نیوز 27ستمبر 2020)سماجی تنظیم ابھیبھاوک سنگھ کے شہر کنوینر عارف انصاری کی قیادت میں اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے والدین و سرپرستان ڈی ایم دفتر پہنچے اور بچوں کی فیس معافی کے متعلق ایک میمورنڈم ڈی ایم کی غیر موجود گی میں ایس ڈی ایم صدر کو سونپا
۔میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ اسکول انتظامیہ درجہ9/10/11/12کے طلبہ و طالبات کو رجسٹریشن کے بہانے اسکول میں بلا کر پورے سال کی اسکول فیس جمع کرانے کا دباؤ بنا رہے ہیں ساتھ ہی فیس جمع نہ کرنے کی صورت میں سال بے کار کرنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔
میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن اور کورونا مدت میں ہر فرد متاثر ہوا ہے لوگوں کے کاروبار ختم ہو گئے ہیں ایسے حالات میں پورے سال کی فیس دینا والدین کے لئے ممکن نہیں ہے،میمورنڈم میں ڈی ایم سے کورونا مدت کی فیس معاف کئے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ میمورنڈم دینے والوں میں فرقان،اکرام،فیروز،خوش نصیب،انوج اور دیپک وغیرہ شامل تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں