تازہ ترین

اتوار، 27 ستمبر، 2020

پولیس نے چھاپہ مار کر طمنچہ بنانے والی فیکٹری پکڑی

دیوبند ۔دانیال خان ۔(یو این اے نیوز 27ستمبر 2020)پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کھنڈرمکان پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے غیر قانونی طمنچہ بنانے کی فیکٹری پکڑی،چھاپہ ماری کے دوران راشد ولد عابد باشندہ شہاب الدین روڑ مظفر نگر کو گرفتار کر جیل بھیج دیا گیا
فوٹو۔ پولیس کی گرفت میں بدمعاش

۔دیوبند کوتوالی انچارج اشوک سولنکی نے بتایا کہ راشد نے پوچھ تاچھ کے دوران بتایا ہے کہ وہ چھوٹے بڑے طمنچہ بناکرتین سے چار ہزار روپے میں فروخت کرتا ہے


،اشوک سولنکی نے بتایا کہ گرفتار بدمعاش سال 2012اورسال2018میں طمنچہ بنانے کے جرم میں جیل جا چکا ہے،اس کے قبضہ سے دو طمنچہ 315بور،زندہ کارتوس14باڑی،14نال،23اسپرنگ،ویلڈنگ مشین اور طمنچہ بنانے میں استعمال ہونے والے دیگر سامان کو بھی برآمد کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزم کے خلاف دفع722/3/525/27آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر جیل بھیج دیا گیا ہے۔چھاپہ ماری کرنے والی ٹیم میں کوتوالی انچارج اشوک سولنکی کے علاوہ سب انسپکٹر سنجیو کمار،ہیڈ کانسٹیبل افضال،امت پنوار،اومپال سنگھ،سچن تومر اور اپل کمار شامل تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad