تازہ ترین

بدھ، 9 ستمبر، 2020

قانون طالبہ کی ضد کے سامنے بھارتی ریلوے انتظامیہ کو جھکنا پڑا ،صرف ایک مسافر کو چھوڑنے کے لئے راجدھانی ایکسپریس نے طے کی 535 کلومیٹر کی دوری

رانچی۔(یو این اے نیوز 9ستمبر 2020) نئی دہلی سے راجدھانی ایکسپریس (نئی دہلی رانچی راجدھانی ایکسپریس) میں  رانچی آنے والی قانون کی طالبہ نے اپنے حق اور حقوق کے لئے ریلوے انتظامیہ کے سامنے جھکنے سے انکار کردیا۔  اسکے اس طریقے کار نے ، راجدھانی ایکسپریس کو صرف ایک مسافر کو چھوڑ نے  کے لئے  535 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑا۔  یہ سارا معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب گزشتہ جمعرات کے روز ٹوری جنکشن کے قریب ٹانا بھگتوں  کے مظاہرے کی وجہ سے  نئی دہلی سے رانچی آنے والی راجدھانی اسپیشل ٹرین کو ڈالٹن گنج میں ہی روک لیا گیا ، اس دوران ، یہ ٹرین تقریبا 9 گھنٹے وہاں کھڑی رہی۔

 فوٹو:بس سے جانے کے لئے تیار نہیں ہوئی قانون کی طالبہ 


 مقامی حکام اور ریلوے انتظامیہ نے قانون کی طالبہ اننیا کو بہت سمجھانے کی کوشش کی ، لیکن طالبہ اپنی مانگ  سے پیچھے نہیں ہٹی۔  جس کے بعد ریلوے نے راجدھانی ایکسپریس کو دوسرے راستے سے رانچی لانے کا فیصلہ کیا۔  تقریبا  نو گھنٹے بعد ، ٹرین ڈالٹن گنج اسٹیشن سے  دوسرے راستے سے رانچی کے لئے روانہ ہوئی اور دیر رات ٹرین راجدھانی رانچی پہنچی ، جہاں اسکوٹی سے لڑکی کے والد اسے لینے اسٹیشن پہنچے تھے

 راجدھانی ایکسپریس سے  رانچی پہنچی طالبہ




 بتایا گیا  کہ اس سے قبل ریلوے انتظامیہ طالبہ کا مطالبہ ماننے کے لئے تیار نہیں تھا ، لیکن طالبہ نے  ٹویٹ کیا اور ریلوے بورڈ کے چیئرمین کو پوری بات بتا دی ، جس کے بعد ریلوے بورڈ کے ڈی آر ایم کو یہ حکم دیا گیا  کہ طالبہ اننیا کو راجدھانی ایکسپریس ہی سے  سیکورٹی کے ساتھ   رانچی پہنچایا جائے
رانچی میں باپ اپنی بیٹی کو لینے پہنچا




 انانیہ ٹرین میں تنہا تھیں ، اس کے لئے، ایک خاتون سپاہی کو بھی اس کی حفاظت کے لئے ساتھ میں بھیجا گیا۔ انانیہ مغل سرائے سے رانچی کے لئے نئی دہلی-رانچی خصوصی راجدھانی ایکسپریس میں
سوار ہوئی تھی  وہ رانچی کی ایچ ای سی کالونی کی رہنے والی ہے۔  بی ایچ یو میں ایل ایل بی کی پڑھائی کررہی ہے

 ٹانا بھگتوں کے احتجاج کی وجہ سے  راستے میں پھنس گئی تھی راجدھانی 


 ادھرا لاتہار ضلع میں ٹوری جنکشن کے قریب ریلوے پٹری کو جام کر بیٹھے  ٹانا بھگت برادری کے احتجاج کی  وجہ سے ، ریلوے کو بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔  بدھ کی شام 5 بجے سے ٹریک جام کی وجہ سے اس روٹ پر چلنے والی 70 سے زیادہ مال گاڑیوں کا آنا جانا  متاثر ہوا ہے۔  وہیں  ، کورونا انفیکشن  مدت کے دوران چلنے والی خصوصی مسافر ٹرین کو دوسرے راستے سے چلایا جارہا ہے۔ 


 ایسٹ سینٹرل ریلوے کے جنرل مینجر نے جھارکھنڈ کے چیف سکریٹری کو ایک خط لکھا جس میں ریل آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سے مظاہرین کو پٹریوں سے ہٹانے کی اپیل کی گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad