شیعہ کمیونٹی کےلئے امام باڑے مقدس جگہ ہیں۔
لکھنؤ ، (یو این اے نیوز 28 ستمبر 2020) تاریخی بڑے امام باڑے میں اعتراض جتانے کےلئے ایک مجلس کا اہتمام کیا گیا ۔ ڈی ایم ابھیشیک پرکاش کے ایک اخبار کو دیئے گئے بیان کے بارے میں ۔امام باڑہ مذہبی جگہ ہے یا نہیں جسے لیکر آصفی مسجد کے امام مولانا کلب جواد نے سختی مذمت کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے۔ ایک دن پہلے ، ڈی ایم کو ایک خط بھیجا گیا تھا جس میں تحریری وضاحت دینے کو کہا گیا تھا ، وہیں اتوارکے دن شام کے آٹھ بجے بڑے امام باڑے میں مجلس کا اہتمام کیا گیا ۔
مولانا کلب جواد نقوی نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سیاحوں کی آمد سے کوئی پریشانی نہیں ہے ، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ امام باڑہ کو مذہبی مقام ہی نہ سمجھا جائے۔ ڈی ایم کا اخبار کو دیا گیا بیان افسوسناک ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سٹی مجسٹریٹ بھی گھر پر ملنے آئے تحے ، ہم نے ان سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ایم تحریری وضاحت دیں ورنہ ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ مولانا نے کہا کہ ڈی ایم حسین آباد ٹرسٹ کے چیئرمین ہیں ، وہ جانتے ہیں کہ امام باڑا شیعہ برادری کے لئے مقدس جگہ ہے۔ یہاں مختلف طرح کے مذہبی پروگرام منعقد ہوتے رہتے ہیں ۔
مولانا نے کہا سال بھر تعزیہ اور اور دیگر چیزیں یہاں سجی رہتی ہیں۔ انتظامیہ کی نگرانی میں شاہی جریح کا جلوس امام باڑا سے نکلتا آیا ہے۔ گیٹ پر یہ بھی لکھا ہے کہ یہ ایک مذہبی مقام ہے۔ ان سب کے باوجود ڈی ایم کا بیان افسوسناک ہے۔ انہیں اپنا بیان واپس لیتے ہوئے تحریری وضاحت پیش کرنی چاہئے۔ اس موقع پر سیکڑوں افراد موجود تھے جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔
شام تک کا دیا قت
پیر کو بڑے امام باڑا میں منعقد ہونے والی مجلس ضلع انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کے بعد ملتوی کردی گئی ہے۔ انتظامیہ کو شام ساڑھے سات بجے تک کا وقت دیا گیا ہے۔ اگر ڈی ایم کی طرف سے یہ تحریری وضاحت ہو کہ امام باڑہ ایک مذہبی مقام ہے تو مجلس احتجاج کے طور پر نہیں کی جائے گی۔
اگر ایسا نہیں ہوا بطور احتجاج مجلس کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔ مولانا کلب جواد نے کہا کہ انتظامیہ کی یقین دہانی پر بڑے امام باڑے میں دن کا پروگرام ملتوی کردیا گیا ہے ، اب شام کو مجلس ہوگی۔ وہیں ایڈوکیٹ محمد حیدر نے کہا کہ امام باڑہ قانونی طور پر مذہبی جگہ ہے


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں