تازہ ترین

منگل، 29 ستمبر، 2020

معین آباد کمسن لڑکی کے قاتل کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

مقتول کے خاندان کے ساتھ صرف زبانی ہمدردی کافی نہیں ہے؛ بلکہ انہیں انصاف و ایکس گریشا دیا جائے۔ 
حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء  کاماریڈی کا پُرزور مطالبہ

 ظلم چاہے کوئی بھی کرے، ظلم تو ظلم ہی ہوتا ہے؛ ظالم کو جب تک سزا نہ دیجائے اسوقت تک اعلیٰ عہدہ داران چین سے نہ بیٹھیں، غیر جانبداری کے ساتھ بلالحاظِ سیاسی وابستگی مکمل تحقیق و تفتیش کے ساتھ معین آباد قتل کے اصل ملزم اور اس کا ساتھ دینے والے دیگر وہ عہدے دار جنہوں نے اسکی پشت پناہی کی ہے، ان تمام کو جلد از جلد سزا دی جائے۔ 
حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی نے معین آباد کی کمسن لڑکی جسکی عصمت دری کرکے قتل کیا گیا؛ 


اس پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت تلنگانہ سے پُرزور مطالبہ کیا کہ قاتل کو  جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے؛ اور سخت سے سخت دفعات لگوا کر پھانسی کی سزا دلوائی جائے، ورنہ بصورت دیگر انسانیت کے ہمدرد اور انسانیت کی بقاء و سلامتی چاہنے والی عوام سڑکوں پر اترنے پرمجبور ہوجائے گی؛ ایسے درندہ صفت انسانوں کو بچایا جائے گا تو انسانیت شرم سار ہوگی اور غریب عوام کا اعتماد اور بھروسہ اٹھ جائے گا،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad