بنگلور۔(پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کرناٹک کے ریاستی صدر الیاس محمد نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں کہا ہے کہ سیٹریزن فار ڈیموکریسی کے نام سے بنگلور تشدد کے متعلق شری کانت بابا لاڈی رپورٹ کو متعصبانہ اور حقائق سے دور قرار دیا ہے۔
اس رپورٹ پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر الیاس محمد نے کہا ہے کہ یہ رپورٹ سنگھ پریوار کی سازش کی چھپانے کی مذموم کوشش ہے کیونکہ اس رپورٹ میں نوین کے اہانت رسول ﷺ والے کارٹون پوسٹ کے تعلق سے کوئی ذکر نہیں ہے اور نہ ہی اس شرارت اور شرانگیزی کے پیچھے جو عناصر ہیں ان کے بارے میں بھی کوئی ذکر نہیں ہے۔
الیاس محمد تمبے نے اپنے اخباری اعلامیہ میں اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی شری کانت بابا لاڈی کی ٹیم سے حقائق کی توقع نہیں کرسکتا کیونکہ ٹیم میں شامل تمام ممبران یا تو بی جے پی یا سنگھ پریوار کا پس منظر رکھتے ہیں۔ رپورٹ میں حکومت اور پولیس کی قابل رحم ناکامیوں کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے اور مضحکہ خیز طور پر ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی کا نام گھسیٹا گیا ہے۔
دراصل، واقعہ کے دن مقامی ایس ڈی پی آئی کے رہنماؤں کے ساتھ پولیس نے مشتعل ہجوم کو پرامن کرنے کی بھر پور کوشش کی تھی۔ تاہم، عوام کو معلوم ہے کہ پولیس نے انہیں ریاستی بی جے پی حکومت کے دباؤ میں آکر اس معاملے میں ملوث قرار دیا ہے۔ الیاس محمد تمبے نے انتباہ کیا اور کہا کہ شری کانت بابالاڈی کی ایسی حقائق سے دور جھوٹی اور متعصبانہ رپورٹ ریاست اور لوگوں کیلئے بہت نقصاندہ ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں