سیتامڑھی ابرار نعمانی ,آل انڈیاعلماء بورڈ ملک کے مسلمانوں کی نمائندگی کرنے والی ایک معتبر دینی تعلیمی ملی سماجی تنظیم ہے، جسکی جدوجہد و کوششیں تقریبا 31 سالوں پر محیط ہے، ان اکتیس سالوں کے دوران اس بورڈ کے ذریعہ ملک وملت کی عظیم خدمات انجام دی گئ ہے، ملت پر جب بھی خطرات کے بادل منڈلاتے نظر آئے ہیں،
بورڈ کی اعلی قیادت نے سینہ سپر ہوکر مردانہ وار مقابلہ کیا ہے، ان خیالات کا اظہار آل انڈیا علماء بورڈبہار کے صدر مولانا محمد صدرعالم نعمانی نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے، انہوں نے کہا کہ علماء بورڈ اپنیقیام کے دن سے ہی ملت کی خدمات ہرسطح پر انجام دیتا چلا آرہا ہے، بہت سے مظلوموں و بے قصوروں کو اس کی جدوجہد کی وجہ سے انصاف ملا ہے، قوم کے نونہالوں کے درمیان تعلیمی بیداری پیدا کرنے کے لئے" 99 مجاہد کوچنگ سنٹر" کے ذریعہ بی گڑیڈ کی تیاری کرائ جاتی ہے، بورڈ کے پلیٹ فارم سے آسام، بنگال، راجستھان، گجرات، کی غریب بچیوں، مطقہ خواتین، اور بیوگان، کی اجتماعی شادیاں کرائ گئ ہے،
اوقاف کی جائداد کی بازیابی کے لئیدہلی کیجنتر منتر پر دھرنا و مظاہرہ کیا گیاہے، علماء بورڈ کی مسلسل جاری تحریک کی وجہ سے مہاراشٹر، گجرات،بنگال،میں اوقاف کی کچھ جائدادوں کی بازیابی ہوئ ہے، بہار میں سیلاب سے تباہ حال لوگوں کے درمیان راحت رسانی کا کام کیا گیاہے،16 جولائ 2019 کوغالب ایڈیٹوریم میں اقلیتی کنونشن کا اعنقاد کیا گیا، جس میں کئ سیاسی پارٹیوں کے مسلم ممبران پارلیامنٹ، ودیگر نے شرکت کی اورتبادلہ خیال کے بعد مسلم مسائل پرتجاویزیں پاس کرکے صدر جمہوریہ پند، چیف جسٹس آف انڈیا، اور وزیر اعظم ہند کو ارسال کیا گیا، حکومت وقت کو مسلمانوں کے مسائل سے آگاہ کرانے، غریبوں، کمزوروں کی مدد کرنے، اور قوم کے حقوق کی بازیابی کے لئے جہد ومسلسل کی ایک طویل داستان ہے، لاک ڈاون میں سیکڑوں ضرورت مندوں میں راشن کی فراہمی کی گئ ہے،
دلی، ممبئ،میں پھنسے ہوئے یوپی، بہار،بنگال،اور راجستھان کے لوگوں کو بسوں کے ذریعہ انہیں منزل تک پہونچایا گیا ہے، علماء بورڈ قوم کے مسائل کے حل کے لئے ہر طرح سے کوشاں ہے، سی اے اے اور این سی آر کے خلاف ملک کی کئ ریاستوں میں احتجاجی دھرنا ومظاہرہ کیا گیاہے،علما بورڈ کا ماضی جتنا شاندار رہاہے، حال بھی اتناہی شاندار ہے، اور انشائاللہ مستقبل بھی شاندار ہوگا،
علماء بورڈکیقومی صدر شاہی امام شاہی عیدگاہ دہلی مولانا نیاز احمد قاسمی، نائب صدر وقاضی شریعت مولانا مفتی محمد طاہر حسین مظاہری، جنرل سکریٹری علامہ بنی نعیم حسنی، ترجمان بادشاہ خان اور بہار،اڑیسہ، جھارکھنڈ، امور کے انچارج مولانا محمد ارشد ندوی کی قیادت میں علماء بورڈ ملک و ملت کی خدمات میں نمایاں کردار انجام دیتا رہیگا

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں