دیوبند،4 ستمبر(دانیال خان)یورپی ملک سویڈن میں قرآن پاک نذر آتش کئے جانے کے واقعہ کو اشتعال انگیز اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے نوجوان شاعر اجمل دیوبندی نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔
انہوں نے اس حرکت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا قرآن پاک نزر آتش کئے جانے کا واقعہ سویڈن قوم کی نمائندگی نہیں کرتا انہوں نے کہا کہ وہاں کی حکومت کو اس شرمناک واقعہ کو انجام دینے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنی چاہئے
۔تنویر اجمل نے پوری دنیا کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ قرآن پاک نذر آتش کئے جانے کے مجرمانہ واقعہ پر پر امن رہیں اور اس اشتعال انگیز اقدام کا حکمت اور دانش مندی کے ساتھ جواب دیں،انہوں نے کہا کہ ہندوستان سمیت دنیا کے تمام امن پسند ملکوں کو اس معاملے میں اپنا احتجاج درج کرانا چاہئے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں