تازہ ترین

بدھ، 26 اگست، 2020

راشٹریہ علماء کونسل نے جاری کیا ٣٠ ضلع پنچایت سیٹوں کے انچارجوں کی لسٹ۔۔۔۔ جمہوریت میں اپنا حق اور حقوق اقتدار کا حصّہ بن کر ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔۔۔۔ طاہر مدنی

اعظم گڑھ: راشٹریہ علماء کونسل اعظم گڑھ ضلع یونٹ کی ایک اہم میٹنگ ضلع ہیڈکوارٹر پر سوشل ڈسٹنسنگ و کرونا بچاو کی گائڈلائن کا لحاظ رکھتے ہوئے پارٹی قومی جنرل سکریٹری مولانا طاہر مدنی کی قیادت میں ہوئی جس میں پارٹی نے عنقریب ہونے والے ضلع پنچایت انتخابات کے مدنظر ضلع کی تیس سیٹوں پر ضلع پنچایت انچارج بنائے اور انکے ناموں کا اعلان کیا۔ 

     ضلع پنچایت انچارجوں کے ناموں کی فہرست جاری کرتے ہوئے کونسل کے قومی جنرل سکریٹری مولانا طاہر مدنی نے کہا کہ عنقریب ہونے والے ضلع پنچایت انتخابات صوبہ کی سیاست اور پارٹی کی سیاسی طاقت دونوں کے لئے بہت اہم ہے اس لیے ہمارے ایک ایک کارکنان کو بہت ایمانداری اور دیانتداری سے پارٹی کو ان انتخابات میں کامیابی حاصل کرانے کے لئے کمر بستہ ہو جانا چاہیے۔ ضلع پنچایت انتخابات ضلع کی سطح پر اقتدار قائم کرنے کا موقع ہوتا ہے جس میں کامیاب ہوکر بنیادی سطح پر عوام کی خدمات کو انجام دیا جاسکتا ہے اور ہر طبقہ اور سماج سے ڈائریکٹ جڑا جا سکتا ہے

 اور ویسے بھی جمہوری نظام میں کسی بھی سماج و طبقے کو اپنے سیاسی و سماجی حقوق کے حصول یابی کے لئے اقتدار کا حصہ ہونا لازمی ہے۔ ضلع پنچایت میں کامیابی اقتدار کی پہلی سیڑھی ہے اسی اہمیت کے مدنظر آج پارٹی نے ضلع کی تیس اہم ضلع پنچایت سیٹوں پر پارٹی کے مخلص کارکنان و عہدیداران کو انچارج کے طور پر منتخب کیا ہے تاکہ ہر ایک سیٹ پر ہر ایک گاؤں تک عوام سے جڑ کر پارٹی کی خدمات اور اس کے مقاصد کو عام لوگوں تک پہنچایا جا سکے اور انہیں پارٹی سے جوڑا جاسکے اور پارٹی کے امیدواروں کو آنے والے الیکشن میں زیادہ سے زیادہ کامیابی دلائی جا سکے۔ موجودہ حکومت کی ناکامی اور اپوزیشن کی خاموشی نے عوام کو مایوس کر دیا ہے اور وہ متبادل کی تلاش میں ہے، ہمیں متبادل کے طور پر خود کو ثابت کرنا ہے اور اس کے لئے ہم سب کو مل کر محنت کرنی ہوگی۔
    
  ضلع صدر شکیل احمد نے کہا کہ بہت جلدی تمام سیٹوں پر پارٹی امیدواروں کے ناموں کا باضابطہ اعلان بھی کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں صوبائی صدر ٹھاکر انل سنگھ، قومی سکریٹری مفتی غفران قاسمی، ترجمان طلحہ رشادی نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کارکنان میں جوش بھرا۔ اس موقع پر ضلع کے دیگر ذمہ داران و کارکنان موجود تھے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad