تازہ ترین

جمعرات، 20 اگست، 2020

ضلع پنچایت اتنخاب میں علماء کونسل پوری مضبوطی سے لیگی حصہ، امیدواروں کی لسٹ جلد ہوگی جاری........ طلحہ رشادی

سرائمیر:(یو این اے نیوز 20اگست 2020) بھاجپا سرکار ہر مورچہ پر ناکام ہے اور نام نہاد حزب اختلاف پارٹیاں سرکار سے سوال کرنے کے بجائے خاموشی سے تماشہ دیکھ رہی ہیں اور جنتا ہائے ہائے کرنے کو مجبور ہے، بدعنوانی،بھوک، ڈر و خوف کا راج عام ہوگیا ہے اور ہر جمہوری آواز اٹھانے والے اور تنظیموں کو دبایا جا رہا ہے۔ مذکورہ باتیں طوی گاوں کے ندی میں ڈوبے بچے کے جنازہ میں شریک ہونے آئے راشٹریہ علماء کونسل کے ترجمان *ایڈوکیٹ طلحہ رشادی* نے طوی، بیناپارہ، سرائمیر کا دورہ کرنے کے بعد کھریواں موڑ پر اخباری نمائندوں سے گفتگو میں کہیں۔

 
    انہوں نے کہا کہ ملک فاقہ کشی کے دہانے پر ہے،ملک کی معیشت نچلے سطح پر پہونچ گئ ہے، بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے اور سرکار کے پاس کوئ لائحہ عمل نہیں ہے، گاوں سطح پر جہاں عام آدمی دو وقت کی روٹی کے لئے اور پریوار کا پیٹ پالنے کے لئے روزگار کی تلاش میں سڑکوں پر بھٹک رہا ہے تو وہیں ماسک اور گاڑی چیکنگ کے نام پر من مانی چالان کر عوام کا استحصال کیا جا رہا ہے جس سے سرکار اپنا خزانہ تو بھر لے رہی ہے مگر عام آدمی کی جیب اور خالی ہو جا رہی ہے۔ ضلع پنچایت انتخاب پر انہوں نے کہا کہ راشٹریہ علماء کونسل ضلع پنچایت انتخاب میں صوبہ بھر میں پوری مضبوطی سے حصہ لے گی اور اعظم گڑھ و جونپور کی زیادہ تر سیٹوں پر کونسل اپنے امیدوار اتارے گی اور زیادہ سے زیادہ سیٹوں پر کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرے گی،

 پارٹی کو سبھی گاوں میں عوام کا ساتھ مل رہا ہے کیونکہ آج عوام کی آواز اٹھانے میں سرکار اور حزب اختلاف پارٹیاں دونوں ہی خاموش و ناکام ہیں اور عوام متبادل تلاش رہی ہے، ہمارے کارکنان پورے جوش میں ہیں، زیادہ تر سیٹوں پر انچارج فائز کر دئے گئے ہیں اور لڑنے والے امیدواروں کی لسٹ تیار کی جا رہی ہے جلد ہی ان کی لسٹ جاری کی جائے گی۔
            اس موقع پر ماسٹر طارق، مشیر احمد، پرویز احمد، محمد نسیم، غالب، عدنان اعظمی،محمد آصف، یوسف شیخ، محمد یاسر، عارض اصلاحی وغیرہ خاص طور سے موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad