تازہ ترین

جمعہ، 28 اگست، 2020

یوپی میں تمام سماجی و مذہبی پروگراموں کے انعقاد پر پابندی ، جانیں کیا ہے نیا حکم

 نئی دہلی:(یو این اے نیوز 28اگست 2020)یوپی کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے کورونا انفیکشن کے پیش نظر 30 ستمبر تک تمام سماجی اور مذہبی تقاریب پر پابندی عائد کردی ہے۔ یوپی کے ایڈیشنل چیف سکریٹری (ہوم) اونیش اوستھی نے کہا کہ وزیر اعلی نے ریاست کے تمام ضلعی میجسٹریٹوں کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کے بعد ، واضح ہدایت دی کہ 30 ستمبر تک کسی بھی عوامی یا مذہبی پروگرام کی منظوری نہیں دی جانی چاہئے۔

 کورونا انفیکشن سے متعلق سرکاری ہدایات کو سختی سے نافذ کروائیں وزیر اعلی نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہفتہ اتوار کو ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن سمیت حکومت کی پابندی کو سختی سے نافذ کریں۔  یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نوئیڈا میں 400 بستروں پر مشتمل کوویڈ اسپتال کا افتتاح کررہے تھے۔

 مارکیٹ بند ہونے پر افسران  فاگنگ اور سینیٹائزیشن کروائیں
 سی ایم یوگی نے کہا کہ تمام انتظامی افسران کو بازار بند ہونے کے بعد اپنے اضلاع میں صفائی ستھرائی ،اور فوگنگ پر خصوصی توجہ دینی چاہئے۔  ایسا کرنے سے ریاست میں کورونا وائرس کی زنجیر کو توڑنے میں بہت مدد ملے گی

 سرکار کی طرف سے  نافذ کی گئی پابندی کو توڑنے پر 70 کروڑ جرمانہ وصول کیا گیا

 میٹنگ میں شامل عہدیداروں نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ حکومت کی پابندی کو توڑنے پر لوگوں سے 70 کروڑ روپے جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔  اس کے ساتھ ہی 69765 گاڑیاں سیل کر کے تقریبا 2.5 ڈھائی لاکھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 عہدیداروں نے بتایا کہ یوپی میں کنٹینمنٹ زون کی تعداد بڑھا کر 15471 کردی گئی ہے۔  جبکہ محکمہ صحت کی ٹیموں نے اب تک 14.35 گھروں اور 82.35 لاکھ افراد کے ہیلتھ ٹیسٹ کروائے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad