تازہ ترین

بدھ، 26 اگست، 2020

تنویر اجمل دیوبندی کی غزل البم کا رسم اجرائشعراء،ادبائاور دانشوران کے ذریعہ عمل میں آیا

دیوبند،دانیال خان(یو این اے نیوز 26 اگست 2020)جہان ادب اکیڈمی دیوبند کی جانب سے نوجوان شاعر تنویر اجمل کی غزل کی آڈیو،ویڈیو ڈی وی ڈی و سی ڈی (ہم سے ہے محبت تو بتا کیوں نہیں دیتے)کا اجرامحلہ کوٹلہ میں واقعہ اردو گھر میں عالمی شہرت یافتہ شاعر و اتر پردیش اردو اکیڈمی کے سابق چیئر مین ڈاکٹر نواز دیوبندی کی صدارت اور معروف ادیب و قلم کار سید وجاہت شاہ کی نظامت میں شعراء،ادبائاور دانشوران کے ذریعہ عمل میں آیا۔اس موقع پر ڈاکٹر نواز دیوبندی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ غزل اب خواص اور عام میں یکساں مقبول ہے،یہ ڈیجیٹل دور ہے اس دور میں آپکی گفتگو،آپ کا کلام،آپ کی ادبی تخلیق بہت تیزی کے ساتھ عوام تک رسائی کرتی ہے جس کو پسند کیا جاتا ہے اور مقبولیت کا سبب بنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تنویر اجمل کی یہ کامیابی دیوبند کے اردو ادب میں ایک نئے باب کا اضافہ کرتی ہے،امید کی جانی چاہئے کے ان کے قدم رکیں گے نہیں
فوٹو۔(۱) رسم اجرائکا منظر 

۔جامعہ طبیہ دیوبند کے سیکٹری ڈاکٹر انور سعید نے کہا کہ یقینا یہ چھوٹی عمر میں بڑی کامیابی ہے،جو نسل نو کے لئے مشعل راہ بنے گی۔ انہوںنے نوجوانوںسے زبان ادب پر مضبوط گرفت بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ زبان قوم کی شناخت ہوتی ہے اسلئے ہمیں اپنی زبان کی حفاظت کرنی چاہئے۔سابق چیئر مین دیوبند انعام قریشی نے تنویر اجمل دیوبندی کی غزلوں کی البم کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے کہاکہ انہیں امید ہے کہ یہ البم مقبولیت کے تمام رکارڈ توڑنے کا کام کریگی۔پروگرام کے کنوینر ماسٹر شمیم کرتپوری نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تنویر اجمل نے دیوبند کا نام مزید روشن کرنے کا کام کیا ہے انہیں امید ہے کہ مستقبل میں تنویر اجمل اسی طرح کے کارنامے انجام دیتے رہیں گے

۔معروف شاعر دلشاد خوشتر نے کہا کہ تنویر اجمل کا کم عمری میں بڑاسنجیدہ قدم ہے جس کی ستائش کی جانی چاہئے۔سید وجاہت شاہ اور ہارون حسرت نے البم رلیز ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حالات کیسے بھی ہوں اور مسائل کتنے بھی حوصلہ شکن ہوں تنویر اجمل دیوبندی کی ہمت پست نہیں ہوتی اور وہ اپنے کاز کے حصول میں منہمک رہتے ہیں،ان میں حوصولہ بہت ہے،ہمت بہت ہے اور وہ آگے بڑھ کر کام کرنے کی پوری قوت اور جرا ¿ت رکھتے ہیں۔انکے علاوہ نور دیوبندی،ڈاکٹر عدنان انور،الحاج فیروز خان اور انجم خان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تنویر اجمل دیوبندی کو دلی مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ نسل نو علم و ادب کے میدان میں اپنے بزرگوں کا نام روشن کرتے ہوئے نئی تاریخ مرتب کریگی اور آج اس کی ابتدا ہو چکی ہے۔

واضح ہو کہ ہم سے ہے محبت البم میں تنویر اجمل دیوبندی کے کلام کو ذیشان فیضان صابری نے اپنی آواز اور میوزک سے سجایا ہے اور اس کے ڈائرکٹر دیپک کمار ہیں،البم کو تنشک میوزک کمپنی نے پیش کیا ہے۔اس موقع پر نجم عثمانی،مہتاب آزاد،نفیس احمد،فیصل عثمانی،،وجاہت انور،بھورا قریشی،ریحان قریشی،سہیل ہلچل،غازی واجدی،عبداللہ عثمانی،اعظم صابری،نفیس خان،ندیم قریشی اور مولوی سعید معین وغیرہ موجود تھے۔آخیر میں تنویر اجمل دیوبندی نے تمام مہمان کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایاکہ یہ ان کے لئے بڑے فخر کا مقام ہے کہ ان کی غزل البم کو بہت کم وقت میں اتنی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad