تازہ ترین

بدھ، 26 اگست، 2020

کار کی سائڈ لگنے سے ٹیمپو میں سوار سات لوگ زخمی

دیوبند،دانیال خان (یو این اے نیوز 26 اگست 2020)سہارنپور مظفر نگر اسٹیٹ ہائیوے پر واقع ساکھن نہر کے نزدیک بولیرو کار کی سائڈ لگنے سے ٹیمپو میں سوارٹھیکیدار سمیت سات مذدور زخمی ہو گئے،زخمیوں کو پولیس نے یہاں کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا ہے،حادثہ کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سہارنپور کا رہنے والا ٹھیکیدار گلزار اپنے ساتھ ٹیمپو میں گورکھ پور کے رہنے والے مذدورع راگھو،مظفر نگر کے رہنے والے ترسپال،گاو ¿ں شیر پور کے رہنے والے سنیل،وردھمان کالونی کے رہنے والے شینکی اور میرٹھ کے سبھاش کو مذدوری کے لئے میرٹھ لیکر جا رہا تھا،
فوٹو۔ زخمی مذدور زیر علاج

جیسے ہی وہ دیوبند سہارنپور ہائیوے پر واقع ساکھن نہر کے نزدیک پہنچے تو اس دوران دیوبند سے سہارنپور جا رہی کار کی زد میں آ گئے،جس کے نتیجہ میں ٹیمپو سڑک کے کنارے پلٹ گیا اور اس میں سوار سبھی سات لوگ زخمی ہو گئے،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو ٹیمپو سے نکال کر دیوبند کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا 

جہاں پر ڈاکٹروں نے مرحم پٹی کرنے کے بعد سبھی کو چھٹی دے دی۔مذدوروں نے بتایا کہ بولیرو کار کا ڈرائیور گاڑی سمیت پولیس کے آنے سے پہلے ہی فرار ہو گیا تھا۔وہیںسہارنپور مظفر نگر اسٹیٹ ہائیوے پر واقع جامعہ طبیہ میڈیکل کالج کے نزدیک سائیکل سوار رام کشن کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جسے زخمی حالت میں پولیس نے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad